syllable meaning in Urdu

Speaking English with the correct pronunciation is vital. For Urdu-speaking persons we have prepared this page to help them learn syllable meaning in Urdu, and What are syllables, with the help of definition in Urdu and examples in English with Urdu translation. 

This website contains a complete course on learning English from Urdu, containing pages on grammar, all parts of speech, sentence formation, tenses, vocabulary, and a blog continuously giving tips to improve English from Urdu.

Syllable سے کیا مراد ہے۔ اس کے کیا معنی ہیں۔  اس کی کیا اہمیت ہے۔ اس کا کیا استعمال ہے اور یہ کیسے بنتے ہیں۔ ان تمام سوالوں کا جواب  آپ کو اس مضمون  میں ملے گا۔اِس مضمون کے ذریعے  syllable   کو سمجھنے سے آپ انگلش ورڈز  کا تلفظ آسانی سے سمجھ جایا کریں گے۔ ڈکشنری میں کسی بھی لفظ کے pronunciation  سمجھنے میں آپ کو بے انتہا آسانی ہو جاۓ گی۔

کا    درست تلفظ   (pronunciation)  سننے کے لئیے ہماری یہ ویڈیو ضرور دیکھیں۔

Syllable meaning in Urdu
syllable meaning in Urdu

What are syllables, explained in Urdu

Syllable کی وضاحت

کسی انگلش  word  کا تلفظ سمجھنے کے لئیے  syllable  کا مطلب سمجھنا ضروری ہیں۔  اگر آپ کسی ڈکشنری کی مدد سے انگلش لفظ کا تلفظ (pronunciation)  سمجھنا چاہیں  تو ڈکشنری میں  لفظ کی ادائیگی syllable  کے ذریعے سمجھائی جاتی ہے۔   syllable  کے معنی ہیں ’’word   کا ایسا جزو جو ایک ساتھ ادا ہو‘‘۔  مثال کے طور پر انگلش کا ایک  word  ہے  pot  ۔  ہم اسے ایک ساتھ ادا کرتے ہیں۔  ایسے بے شمار  words  ہیں  جیسے  big, far, my, his, her,  وغیرہ وغیرہ۔   یہ  one-syllable  یا  single-syllable  یا  monosyllable     والے  words  کہلاتے ہیں۔ 

one-syllable words

Meaning in Urdu

Pronunciation in Urdu

one syllable

Word

ایک

اَ،  اے

a

a

مجھے

می

me

me

تم،  آپ

یو

you

you

وہ  (مذکرکے لئیے)

ہی

he

he

وہ  (موئنث کے لئیے)

شی

she

she

وہ  (ایک سے زیادہ کے لئیے)

دے

they

they

لیکن

بٹ

but

but

قطار،   لگا تار

رو

row

row

بونا

سو

sow

sow

کوشش کرنا

ٹرائی

try

try

اِن تمام ایک  syllable  الفاظ میں ایک  vowel   اور  ان کے ارد گرد ایک یا ایک سے زیادہ  consonants  ہیں۔

اب ایک دوسری مثال لیتے ہیں: publish ۔  اسے ہم دو حصوں میں بولتے ہیں pub  اور  lish    (pub-lish) ایسے الفاظ  two-syllable words  یا  double syllable words  کہلاتے ہیں۔ two-syllable words  کی یہ کچھ اور مثالیں دیکھیں۔ ان الفاظ کے درمیان لگی ہوئی ڈیش صرف آپ کو سمجھانے کے لئیے لگائی گئی ہے:

syllable meaning in Urdu

two-syllable words

Meaning in Urdu

Pronunciation in Urdu

two syllables

Word

تایا، چچا، ماموں،خالو

اَن-کل

un-cle

uncle

ابا

ڈے- ڈی

da-ddy

daddy

اماں، والدہ

مہ- در

mo-ther

Mother

بوچھاڑ،  بھرمار کرنا

شا-ور

sho-wer

shower

ہوا باز، جہاز اڑانے والا

پائی-لیٹ

pi-lot

pilot

سفر

جر-نی

jour-ney

journey

پیدا کرنا، تخلیق کرنا

کری-ایٹ

cre-ate

create

اِن  الفاظ  کے   ہر syllable    میں عام طور پر ایک  vowel ہے  اور  اس کے ارد گرد دیگر  consonants  ہیں۔

کچھ الفاظ  اوربڑے ہوتے ہیں جن میں   اور زیادہ  alphabet  ہوتے ہیں،    جیسے یہ الفاظ ہیں  ۔  ایسے الفاظ تین (3)   حصوں میں ادا ہوتےہیں اور  three-syllables words  کہلاتے ہیں:۔

three-syllable words

Meaning in Urdu

Pronunciation in Urdu

three syllables

Word

آلودگی

پو-لو-شن

po-llu-tion

pollution

علم۔ علم و ادب

لڑ۔رے۔چر

lit-era-ture

literature

حرف

ایل۔فا۔بیٹ

al-pha-bet

alphabet

جارح، جابر، ظالم

ایگ۔رے۔سِو

agg-re-ssive

aggressive

چھوڑ دینا، ترک کر دینا

اے۔بن۔ڈن

a-ban-don

abandon

امیدوار

کین۔ڈی۔ڈیٹ

can-di-date

candidate

 

syllable meaning in Urdu

4 حصوں میں بولے جانے والے کچھ الفاظ  (4-syllable words) کی یہ مثالیں دیکھیں:ـ

four-syllable words

اورکچھ الفاظ   بہت ہی بڑے ہوتے ہیں جن میں    بہت  زیادہ  alphabet  ہوتے ہیں،  جیسے یہ الفاظ ہیں ۔  ایسے الفاظ چار (4)   حصوں میں ادا ہوتےہیں۔   ایسے الفاظ  four-syllables words  کہلاتے ہیں:۔

Meaning in Urdu

Pronunciation in Urdu

four syllables

Word

ادارہ

اِس۔ٹیب۔لِش۔مینٹ

es-tab-lish-ment

establishment

ایک جگہ سے دوسری جگہ لے جانا

ٹرانس۔پور۔ٹے۔شن

trans-por-ta-tion

transportation

اطلاع

اِن۔فر۔مے۔شن

in-for-ma-tion

information

تربوز

وا۔ٹر۔می۔لون

wa-ter-me-lon

watermelon

کرنے کا طریقہ یا علم، تکنیتیت

ٹیک۔نو۔لو۔جی

tech-no-lo-gy

technology

تغیر، اختلاف، کمی بیشی

وے۔ری۔اے۔شن

va-ri-a-tion

variation

چار (4)  سے زیادہ  syllables  پر مشتمل الفاظ بھی ہوتے ہیں۔

Syllable کسی بھی ورڈ کے ایک ساتھ بولے جانے والے حصے ہوتے ہیں جو عام طور پر  ایک  vowel  اور اس کے ارد گرد  consonants   پر مشتمل ہوتے ہیں   جن کی مدد سے ہم لفظ کا تلفظ سمجھ اور ادا کر سکتے ہیں جیسا کہ اوپر دی گئی مثالوں سے واضح ہے۔

syllable  گرامر کے لحاظ سے  noun  ہے۔  اسے  verb کے طور پر  بھی استعمال کیا جاتا ہے۔  syllable   کا  کچھ جملوں میں استعمال  دیکھیں جن سے آپ کو syllable  کے معنی  سمجھنے میں مدد ملے گی:۔

“syllable” used in sentences

لفظ "ڈاکٹر” کے دو حصے ہیں۔

The word “doctor” has two syllables.

لفظ  "ڈاکٹر”  کےپہلے حصّے پر زور دیا جاتاہے۔

The first syllable of the word “doctor” is given stress.

اس نے ایک حرف بھی نہیں کہا۔

She uttered not one syllable.

اگر وہ خاموش رہتا تو میں کبھی بھی ایک حرف کا سانس نہ لیتا۔

I would never have breathed a syllable if he had kept quiet.

آخری حصّے پر ہلکا سا زور دینا  ہے۔

The stress on the last syllable is light.

‘پٹیٹو’  میں دوسرے حصّے پر زور دینا ہے۔

‘Potato’ is stressed on the second syllable.

لفظ  ‘ٹیبل’  میں،  لہجہ پہلے حصّے پر آتا ہے۔

In the word ‘table’, the accent falls on the first syllable.

ہر ایک حصّے پر دو سیکنڈ کے لیے رکیں۔

Hang on to each syllable for two seconds.

انگریزی کی ہجے مشکل ہے کیونکہ لفظ کے حصّوں  کی آوازیں زور دینےکے تغیر کے ساتھ بدل جاتی ہیں۔

English spelling is difficult because syllable sounds change with the variation of stress.

یہ ریکارڈ شدہ وقت کے آخری حصّے تک چلتا رہتا ہے۔

It goes on and on, until the last syllable of recorded time.

Syllables کی اہمیت اور استعمال

انگلش الفاظ کے تلفظ  (pronunciation)  کو  سمجھنے میں  syllables  کی بہت اہمیت ہے۔   انگلش الفاظ کا درست تلفظ (pronunciation)  سمجھنے اور سمجھانے کے لئیے   syllables  کی مدد لی جاتی ہے۔  ورڈ کو ایسے ایک ساتھ بولے جانے والے حصوں میں تقسیم کر دیا جاتا ہے  جن کو جوڑ کر کسی بھی لفظ کا تلفظ سمجھا اور سمجھایا جا سکتا ہے۔  ورڈ کو  syllable  میں توڑ کر ڈیش لگائی جاتی ہے۔  تمام ڈکشنریوں میں  pronunciation  سمجھانے کے لئیے   syllables  کا استعمال کیا جاتا ہے۔

syllable meaning in Urdu

Syllables کیسے بنتے ہیں؟

کسی بھی ورڈ  کا تلفظ سمجھانے کے لئیے اسے ایسے ٹکڑوں میں تقسیم کر دیا جاتا ہے جو ایک ساتھ آسانی سے بولے جا سکیں جنہیں لکھتے وقت ان کے درمیان ڈیش لگائی جاتی ہے۔  عام طور پر  لفظ کے توڑے جانے والے حصے ایک  vowel  اور اس کے ارد گرد  consonants  پر مشتمل ہوتے ہیں۔  اوپر دی گئی مثالوں میں ایک اور ایک سے زیادہ   syllable   والے الفاظ دکھاۓ گۓ ہیں جن کے درمیان ڈیش لگائی گئی ہیں۔ ہر ڈیش سے دوسری ڈیش کے درمیان حروف کو آسانی سے ایک ساتھ بولا جا سکتا ہے۔

Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors