English letter L sounds
Speaking English with the correct pronunciation is vital. For Urdu-speaking persons we have prepared this page to help them learn English letter L sounds, i.e. how to pronounce letter "l” in words. Also learn in Urdu, where "L” is silent.
This website contains a complete course on learning English from Urdu, containing pages on grammar, all parts of speech, sentence formation, tenses, vocabulary, and a blog continuously giving tips to improve English from Urdu.
الفاظ کا صحیح طریقے سے بولنا جہاں ہر زبان کی ضرورت ہوتی ہے وہاں یہ سننے میں بھی اچھا لگتا ہے۔انگلش الفاظ کی صحیح ادائیگی آپ کی درست انگلش کے لئیے لازمی ہے۔ یہ ایک طرف آپ کی زبان پر مہارت کو ظاہر کرتی ہے، دوسرے، سننے والا آپ کی بات کو آسانی سے سمجھ لیتا ہے۔ اچھی انگلش بولنے کا تعلق بولنے کے انداز سے بھی ہے یعنی الفاظ کو کیسے بولا جاۓ۔اس مضمون میں ہم انگلش کے حرف "L” کے تلفظ پر بات کریں گےمثالوں کی مدد سے سمجھیں گے کہ انگلش لیٹر "L” الفاظ میں مختلف پوزیشن سے کیا ساؤنڈز نکلتی ہیں۔
"letter "L کا درست تلفظ (pronunciation) سننے کے لئیے ہماری یہ ویڈیو ضرور دیکھیں۔
L سے نکلنے والی ساؤنڈز
"Sounds from English letter "L
انگلش لیٹر L/l ترتیب کے لحاظ سے بارہواں (12th) حرف ہے اور یہ consonant ہے۔ انگلش میں بہت ہی استعمال ہونے والا بنیادی حرف ہے۔L ورڈز کے شروع میں بھی آتا ہے، درمیان میں بھی، اور آخر میں بھی آتا ہے۔
L(l) سے ایک ہی ساؤنڈ اردو حرف ’ل‘ (لام) کی ساؤنڈ نکلتی ہے جیسے لہ، لہ، لہ نکلتی ہے، البتہ:
- کچھ الفاظ میں (L) کی ہلکی ساؤنڈ ہوتی ہے جسے “light L sound” کہا جاتا ہے، جیسےlazy, low, light وغیرہ میں نکلتی ہے، اور
- کچھ الفاظ میں (L) کی گہری ساؤنڈ ہوتی ہے جسے “dark L sound” کہا جاتا ہے، جیسے small, school, pool وغیرہ میں نکلتی ہے۔ یہاں ہم “L sound” پر ایک لمحے کے لئیے رکتے ہیں۔
تو پہلے دیکھتے ہیں کہ“light L sound” کیا ہوتی ہے:
light “L/l” sound
انگلش حرف “L” جب ورڈز کے شروع میں آتا ہے، یا “l” ورڈز کے درمیان میں آتا ہے تو اس سے ہلکی سی ’’لہ‘‘ کی ساؤنڈ نکلتی ہے۔ اسے “light L sound” کہا جاتا ہے۔ اِن الفاظ میں ہم ہلکی سی ’’لہ‘‘ ساؤنڈ نکالتے ہوۓ گزر جاتے ہیں جیسے lazy, low, little, below, light میں ہلکی سی ’’لہ‘‘ ساؤنڈ نکالتے ہوۓ گزر جاتے ہیں ۔
پہلے کچھ ایسے الفاظ دیکھتے ہیں جن میں L ورڈ کے شروع میں آتا ہے:
Loud, Late, Like, Love, Lion, Last, Lazy, Lamb, Look, Loan, Line
مثال کے طور پر بتاۓ گۓ ان الفاظ میں جو “L” سے شروع ہوۓ ہیں ، ہم بولتے وقت ہلکی سی ’’لہ‘‘ کی ساؤنڈ نکالتے ہیں اور اگلے انگلش حرف تک پہنچ جاتے ہیں۔
اب کچھ ایسے ورڈز دیکھتے ہیں جن میں “l” ورڈز کے درمیان میں آتا ہے:
blame, claim, eleven, flag, below, please, alter, pillow, alarm
likely, cleanliness, lovely, fault, bowler, malign
مثال کے طور پر بتاۓ گۓ ان الفاظ میں “l” ورڈز کے درمیان میں آیا ہے۔ یہاں بھی ہم “l” کی ہلکی سی ساؤنڈ نکالتے ہوۓ اگلے حرف پر چلے جاتے ہیں۔
اب دیکھتے ہیں کہdark “l” sound کیا ہوتی ہے:
dark “l” sound
- انگلش میں ایسے ورڈز بھی ہوتے ہیں جہاں ہم “l” پر کچھ توقف کرتے ہیں یعنی کچھ لمحے کے لئیے رکتے ہیں اور ایسا صرف جب ہوتا ہے جب “l” ورڈ کے آخر میں آۓ، جیسے pool, small, school وغیرہ میں “l” ورڈ کے آخر میں آتا ہے۔ یہاں پر ہم “l” سے جلدی سے گزر نہیں جاتے ہیں، بلکہ ایک لمحے کے لئیے رک جاتے ہیں۔ “l” کی ایسی ساؤنڈ جہاں ہم ایک لمحے کے لئیے رکتے ہیں “ dark l sound” کہلاتی ہے، اور یہ صرف جب ہوتا ہے جب “l” ورڈ کے آخر میں آتا ہے، زیادہ تر ڈبل ایل “ll” کی صورت میں۔ کچھ مزید مثالیں دیکھتے ہیں
mall, tall, call, wall, ball, hall, all, small, fall, roll, sell, bell, hell
- ایسے انگلش ورڈز جن کے آخر میں “l” ہو اور اس سے پہلے ڈبل او “oo” یا ڈبل ای “ee” ہو تو اس “l” سے بھی dark l sound نکلتی ہے۔ یہ مثالیں دیکھیں:
pool, fool, school, cool, tool, feel, reel, peel, keel
- ایسے انگلش ورڈز جن کے آخر میں “l” ہو اور اس سے پہلے کوئی vowel ہو تو اس “l” سے بھی dark l sound نکلتی ہے۔ یہ مثالیں دیکھیں:
seal, meal, coil, oil, soil, mail, hail, rail, tail, trail, nail, coal, bail, sail
- ایسے انگلش ورڈز جن کے آخر میں “l” ہو اور اس کے بعد “silent e” ہو، تو اس “l” سے بھی dark l sound نکلتی ہے۔ یہ مثالیں دیکھیں:
rule, mule, male, pale, pole, role, tale, whale, apple, able, doable, breakable
Learn English letter L sounds
words with both light and dark “l” sounds
- انگلش میں کچھ ایسے الفاظ بھی ہیں جن میں “L/l” سے light L اور dark L دونوں قسم کی ساؤنڈز نکلتی ہیں۔ یہ مثالیں دیکھیں:
little, loyal, local, label, ladle, liberal, lethal, lintel, legible
اِن تمام الفاظ میں “L” دو دفعہ آیا ہے۔ ایک دفعہ ورڈ کے شروع میں اور ایک دفعہ آخر میں۔ “L” سے ساؤنڈ نکلنے کے وہی اصول ہیں جو پہلے بیان کئیے گۓ ہیں یعنی ورڈ کے شروع میں آنے والے L سے light l sound نکل رہی ہے اور ورڈ کے آخر میں آنے والے L سے dark l sound نکل رہی ہے۔
اب دیکھتے ہیں کہ کن مواقع پر لیٹر L خاموش یعنی silent ہوتا ہے
Learn English letter L sounds
خاموش ’silent L/l – ‘L/l
ایسے انگلش ورڈز جن میں L سے پہلے کوئی vowel ہو اور L کے بعد کوئی consonant آۓ تو عام طور پر ایسا ‘L’ خاموش (silent) ہوتا ہے ۔ یہ انگلش ورڈز دیکھیں:
walk, talk, calm, balm, palm, chalk, calf, half, yolk, folk, Stockholm
یہ کچھ مزید ورڈز دیکھیں جن میں L خاموش ہے:
would, could, should
