Fiscal meaning in Urdu
The number of words a person knows plays important role in his reading, writing, and speaking skills. For Urdu-speaking persons, we are presenting here fiscal meaning in Urdu and other money and banking vocabulary with Urdu meanings. For viewing the previously published lists of words kindly visit our section "English vocabulary with Urdu meanings".
آپ کی vocabulary میں اضافے کے لئیے اس مضمون میں آپ کو انگلش ورڈ fiscal کے اردو معنی اور money and banking سے متعلق انگلش الفاظ اردو معنوں کے ساتھ بتاۓ جائیں گے۔ ہم اپنی روز مرہ کی زندگی میں money and banking سے متعلقہ امور کثرت سے انجام دیتے ہیں۔ money and banking سے متعلقہ ورڈز کی درست معلومات نہ صرف ہماری انگلش بولنے اور لکھنے کی صلاحیتوں کو بہتر کرنے میں مدد دے سکتی ہیں بلکہ ان امور کی انجان دہی میں بھی آسانیاں پیدا کر سکتی ہیں۔ جو حضرات ان ورڈز کا text ڈاؤنلوڈ کرنا چاہتے ہیں تو نیچے description میں اس کا لنک موجودہے۔ تو آئیے اس لیسن کا آغاز کرتے ہیں:ـ
Money یعنی پیسہ اور banking کا ایک دوسرے کے ساتھ چولی دامن کا ساتھ ہے۔ ہمیں کسی بھی قسم کی خرید و فروخت کے لئیے پیسہ استعمال کرنا ہوتا ہے جو نقد اور ادھار دونوں شکلوں میں ہوتا ہے۔ Money یعنی پیسے سے متعلقہ بے شمار الفاظ ہیں۔ ہم کوشش کریں گے کہ ایسے الفاظ پر روشنی ڈالیں جو کثرت سے اور عام استعمال میں آتے ہیں۔ پیسے کا بہت سا استعمال بینکوں کے ذریعے لین دین میں سہولت کے لئیے کیا جاتا ہے۔ اس ویڈیو میں بینکنگ سے متعلقہ عام استعمال ہونے والے انگلش الفاظ پر بھی روشنی ڈالیں گے۔
تو پہلے money یعنی پیسے سے متعلقہ الفاظ جانتے ہیں:
Money related English words with Urdu meanings
| وضاحت | اردو معنی | English word |
| جب ہم کوئی چیز خریدتے یا فروخت کرتے ہیں تو بدلے میں اس کی ادائیگی یا وصولی پیسے کے ذریعے کرتے ہیں۔ پاکستان اور انڈیا میں اسے روپیہ کہا جاتا ہے۔ | پیسہ | money |
| ہر ملک میں رائج پیسے کا نام یعنی رائج سکے کا ایک مخصوص نام ہوتا ہے۔ پاکستان ، انڈیا، انڈونیشیا، نیپال، سری لنکا، ما ریشس، مال دیو، سیشلز میں رائج سکے کا نام یعنی کرنسی روپیہ (rupee) ہے۔ امریکا ، آسٹریلیا، کینیڈا، اور بہت سے دیگر ممالک کی کرنسی کا نام ڈالر ہے۔ یورپ کی کرنسی یورو (Euro) ، فرانس کی فرینک (Frank) ، سعودی عرب کی ریال (Riyal) کہلاتی ہے۔ | رائج سکے کا نام، ذریعہ مبادلہ کا نام | currency |
| پیسے کو رقم بھی کہا جاتا ہے۔ پیسے کی مقدار یا تعداد کو کہا جاتا ہے۔ اپنے پاس موجود کل پیسے کو بھی کہا جاتا ہے | رقم، پیسے کی مقدار یا تعداد | amount |
| پیسہ جو ہم کرنسی کی شکل میں یعنی نوٹوں اور سکوں کی شکل میں ادا یا وصول کرتے ہیں۔ | نقد | cash |
| پیسہ جو ہم بعد میں ادا کرنے کے وعدے پر ادا یا حاصل کرتے ہیں۔ | قرض | loan |
| بعد میں ادا کرنے کے وعدے پر حاصل کردہ پیسہ یا اشیأ۔ | ادھار | debt |
| ایک ملک کی کرنسی کے بدلے میں دوسرے ملک کی کرنسی حاصل کرنے کو کرنسی کا تبدلہ یعنی money exchange کہا جاتاہے۔ | کرنسی تبادلہ | money exchange |
| پیسے ادا کرنا | ادائیگی | payment |
| پیسے یہ کوئی دوسری چیز وصول کرنے کے بعد کسی کاغذ یا دستاویز پر تحریری طور پر وصول کرنے کا دستخط کے ساتھ اقرار رسید کہلاتا ہے۔ | رسید | receipt |
| کسی شخص یا ادارے کے پاس پیسے جمع کرانا۔ | جمع کرنا | deposit |
| کسی ادھار کی واپسی یا مخصوص مدت تک ادا نہ کرنے کی صورت میں اضافی رقم جو اصل رقم کے علاوہ ادا کی جاۓ سود کہلاتی ہے۔ | سود | interest |
| آمدنی میں سے خرچہ نکالنے کے بعد جو رقم بچتی ہے۔ | بچت | saving |
| اپنے پیسے کو کسی دوسرے کاروبار میں منافع کمانے کے لئیے لگانا۔ | سرمایہ کاری | investment |
| کسی کاروبار میں آمدنی، منافع، وصولیابی، یا یافت کو انگلش میں revenue کہا جاتا ہے۔ | آمدنی، منافع، دصولیابی، یافت | revenue |
| کسی شخص یا کاروبار کی کسی رقم یا اثاثے کی واپسی کی قانونی ذمے داری کو انگلش میں liability کہا جاتا ہے۔ | ذمے داری، قانونی طور پر واپس کرنے کی ذمے داری۔ | liability |
| پیسوں سے متعلق، مالیت سے متعلق حکومتی پالیسی اور دیگر اقدامات کو fiscal کہا جاتا ہے۔ | حکومتی مالی اقدامات | fiscal |
| مالی، مالیاتی، خزانے سے متعلق | مالیاتی | financial |
| جب کسی چیز کی قیمت اس کی پچھلی قیمت سے زیادہ ہوجاۓ تو اس بڑھی ہوئی قیمت کی کیفیت کو inflation کہا جاتا ہے۔ | بڑھاوا، ابھرا پن | inflation |
| جب اشیأ کی مانگ اور پیداوار کم ہو جاۓ، نوکریاں کم ہوجائیں، غرض کہ معیشت سست روی کا شکار ہو جاۓ تو اس کیفیت کو recession کہا جاتا ہے۔ | معاشی تنزلی | recession |
| جب کسی شخص یا ادارے کی اپنے ذمے ادائیگیوں کی صلاحیت ختم ہو جاۓ تو اس کیفیت کو solvency کہا جاتا ہے۔ | دیوالیہ پن، جب اپنے ذمے ادائیگیوں کی صلاحیت ختم ہو جاۓ | solvency |
| بڑے نوٹوں کو چھوٹے نوٹوں یا سکوں میں تبدیل کرانے کو change کرنا بھی کہا جاتا ہے۔ | پیسوں کی تبدیلی | change |
| پیسو ں کی بہت چھوٹی مالیت سکوں کی شکل میں ہوتی ہے۔ جیسے آج کل پانچ روپے، دو روپے، اور ایک روپیہ نوٹ کی شکل میں نہیں بلکہ سکے کی شکل میں ہوتا ہے جو کہ دھات کا بنا ہوتا ہے۔ سکے کو انگلش میں coin کہا جاتا ہے۔ | سکہ | coin |
fiscal meaning in Urdu
Banking related English words with Urdu meanings
عوام کی سہولت کے لئیے بینکوں اور دیگر اداروں میں کچھ مخصوص جگہیں مختص کی جاتی ہیں جہاں ایک جیسے امور انجام دیے جاتے ہیں ، انہیں کاؤنٹر counter کہا جاتا ہے۔ جیسے کیش وصول اور ادا کرنے کا کاؤنٹر، چیک بک دینے کا کاؤنٹر، لوگوں کی رہنمائی کا کاؤنٹر۔
| وضاحت | اردو معنی | English word |
| بینک کے ذریعے پیسوں کے لین دین یا کسی اور کار روائی جیسے اکاؤنٹ کھولنا، قرض حاصل کرنا، پیسے ٹرانسفر کرنے کو banking کہا جاتا ہے۔ | بینک کے ذریعےامور انجام دینا | banking |
| بینک سے کام کرنے کے لئیےپہلے لازمی قدم کے لئیے کسی شخص یا ادارے کے نام سے اکاؤنٹ کھولا جاتا ہے۔ بینک کو درکار معلومات مستند دستخط کے ساتھ بینک کو پیش کی جاتی ہیں۔ قبولیت کی صورت میں ایک منفرد بینک اکاؤنٹ نمبر دیا جاتا ہے۔ | اکاؤنٹ | account |
| خودکار مشین جس سے حسب ضرورت ، ایک حد کے ساتھ ، جب چاہیں پیسے نکال لیں۔ ہر بینک کے باہر ایک ATM مشین نصب ہوتی ہے۔ | پیسے نکالنے کی خودکار مشین | ATM |
| بینک کا جاری کردہ ایک کاغذ جس کےذریعے مطلوبہ رقم بینک سے نکالی جاتی ہے۔ | چیک | cheque |
| انٹرنیٹ کے ذریعے بینک کے امور انجام دینے، جیسے پیسے ٹرانسفر کرنا، یا بیلینس معلوم کرنے کو online banking یا net banking کہتے ہیں۔ | نیٹ کے ذریعے بینکنگ | online banking |
| اپنے اکاؤنٹ میں موجود رقم سے زیادہ رقم نکالنے کو اوورڈرافٹ کہتے ہیں۔ شخصی اکاؤنٹ میں تو یہ نا ممکن ہے۔ البتہ کچھ کاروباری اداروں کو یہ سہولت دی جا سکتی ہے۔ | رقم سے زیادہ | overdraft |
| کسی جائیداد یا قیمتی چیز کو رہن رکھوا کر اس کی بنیاد پر قرض حاصل کرنا۔ | رہن | mortgage |
| کسی کے بینک اکاؤنٹ سے پیسے منہا کرنے، کاٹنے، یا کم کرنے کو انگلش میں debit کرنا کہتے ہیں۔ | کم کرنا، منہا کرنا | debit |
| کسی کے بینک اکاؤنٹ میں پیسے جمع کرنے یا اضافہ کرنے کو انگلش میں credit کرنا کہتے ہیں۔ | جمع کرنا | credit |
| کسی بینک یا مالیاتی ادارے کا کارڈ جس کے ذریعے اپنے اکاؤنٹ میں موجود رقم تک بغیر نقد ادائیگی خریداری کی جا سکتی ہے یا ATM سے رقم نکلوائی جا سکتی ہے ۔ | ڈے بٹ کارڈ | debit card |
| کسی بینک یا مالیاتی ادارے کا کارڈ جس کے ذریعے منظور شدہ ادھار کی رقم تک بغیر نقد ادائیگی خریداری کی جا سکتی ہے یا ATM سے رقم نکلوائی جا سکتی ہے۔ | کریڈٹ کارڈ | credit card |
| بینک مختلف خدمات پیش کرتے ہیں جیسے نقد ادائیگی اور وصولی، چیک کی وصولی، پیسوں کا ٹرانسفر، مختلف قسم کے قرض مہیا کرنا، وغیرہ وغیرہ۔ | بینک کی خدمات | bank services |
| اوپر بیان کی گئی سہولتوں کی قیمت کو بینک فی بھی کہا جاتا ہے | بینک فی | bank fee |
| اوپر بیان کی گئی سہولتوں کی قیمت کو بینک کمیشن بھی کہا جاتا ہے | بینک کمیشن | bank commission |
| اوپر بیان کی گئی سہولتوں کی قیمت کو بینک چارجزبھی کہا جاتا ہے | بینک کی قیمتیں | bank charges |
| ویسے تو balance کے عام معنی توازن، ترازو کے ہیں، لیکن بینکنگ اور مالیاتی معاملات میں balance کے معنی اپنے اکاؤنٹ میں موجود باقی رقم ہے۔ | باقی رقم | balance |
| کسی درخت وغیرہ کی شاخ کو انگلش میں branch کہتے ہیں۔ اسی نسبت سے کسی بڑے ادارے جیسے بینک وغیرہ کے ہیڈ آفس کے علاوہ دیگر علاقوں میں عوام کی سہولت کے لئیے قائم کردہ دفاتر کو بھی branch یعنی شاخ کہا جاتا ہے۔ | شاخ | branch |
| پیسے جسے ادا کرنے ہوں یعنی وصول کرنے والے کو payee کہا جاتا ہے | وصول کنندہ | payee |
| ویسے تو قسم قسم کے گوشوارے ہوتے ہیں لیکن بینک اسٹیٹمینٹ ایسا گوشوارہ ہوتا ہے جس میں ایک مخصوص مدت (جیسے ایک مہینہ) میں کسی شخص یا ادارے کے کھاتے میں آنے والی تمام رقوم اور ادا کی جانے والی تمام رقوم کا اندراج ہوتا ہے۔ | گوشوارہ | statement |
| کچھ بینکوں میں لاکر کی سہولت ہوتی ہے۔ لاکر بینک کی عمارت میں ایک نہایت حفاظت والا کمرہ ہوتا ہے جہاں الماریوں میں خانے ہوتے ہیں جہاں مخصوص خانوں میں لوگ اپنی قیمتی اشیأ جیسے سونا، زیورات، قیمتی اور اہم دستاویزات رکھ سکتے ہیں۔ | تجوری | locker |
| پیسے لینے ہوں یا دینے ہوں یا کوئی اور مالیاتی امور انجام دینا ہو تو ہر عمل ایک transaction کہلاتا ہے یعنی لین دین کا ایک سودا۔ | لین دین | transaction |
| ایک حساب کی کتاب جہاں ہر شخص یا ادارے کے ایک جیسے امور کا ایک جگہ اندراج ہوتا ہے جیسے کیش کی وصولی اور ادائیگی، قرض کی ادائیگی، اخراجات، خریداری ، فروخت، وغیرہ وغیرہ۔ | کھاتہ | ledger |
| قرض کی واپسی کی ضمانت کے طور پر کسی قیمتی چیز کو بطور رہن رکھنے کو collateral کہا جاتا ہے | ضمانت | collateral |
| ادا کرنے، حساب صاف کرنے، قرض ادا کرنے، فرض ادا کرنے کو liquidate کرنا کہا جاتا ہے۔ کسی اثاثے کو کیش میں تبدیل کرنے کو بھی liquidate کرنا کہا جاتا ہے۔ | ادا کرنا یا کیش میں تبدیل کرنا | liquidate |
| بینک کا ایسا اکاؤنٹ جہاں کھاتے دار کو اس کے اکاؤنٹ میں مہینے کے کسی بھی دن کم سے کم پیسوں کی بنیاد پر منافع ادا کیا جاتا ہے۔ | بچت والا اکاؤنٹ | savings account |
| بینک کا ایسا اکاؤنٹ جہاں کھاتے دار کو اس کی رقم پر بینک کوئی سود ادا نہیں کرتا ہے۔ | بغیر سود وصولی کا اکاؤنٹ | current account |
| کسی بھی ادائیگی کو وقت پر ادا نہ کرنے یا معاہدے کی کسی بھی شق کی خلاف ورزی کو default کرنا کہا جاتا ہے۔ | نا دہندگی، ادا نہ کرنا | default |
fiscal meaning in Urdu
Money and Banking Vocabulary with Urdu meanings
