Fiscal meaning in Urdu

The number of words a person knows plays important role in his reading, writing, and speaking skills. For Urdu-speaking persons, we are presenting here fiscal meaning in Urdu and other money and banking vocabulary with Urdu meanings.   For viewing the previously published lists of words kindly visit our section "English vocabulary with Urdu meanings". 

Fiscal meaning in Urdu

آپ کی  vocabulary   میں  اضافے کے  لئیے اس مضمون میں آپ کو انگلش ورڈ  fiscal  کے اردو معنی اور   money and banking سے متعلق انگلش الفاظ اردو معنوں کے ساتھ بتاۓ جائیں گے۔ ہم اپنی روز مرہ کی زندگی میں   money and banking  سے متعلقہ امور   کثرت  سے انجام دیتے ہیں۔   money and banking  سے متعلقہ ورڈز  کی  درست معلومات نہ صرف  ہماری انگلش بولنے اور لکھنے کی صلاحیتوں  کو بہتر کرنے میں مدد دے سکتی ہیں بلکہ ان امور کی انجان دہی میں بھی  آسانیاں پیدا کر سکتی ہیں۔  جو حضرات ان ورڈز  کا  text  ڈاؤنلوڈ کرنا چاہتے ہیں تو نیچے  description   میں اس کا  لنک  موجودہے۔  تو آئیے   اس لیسن کا آغاز کرتے ہیں:ـ

Money   یعنی پیسہ اور  banking  کا ایک دوسرے کے ساتھ چولی دامن کا ساتھ ہے۔    ہمیں  کسی بھی قسم کی خرید و فروخت  کے لئیے پیسہ استعمال  کرنا ہوتا ہے جو نقد اور ادھار دونوں شکلوں میں ہوتا ہے۔ Money   یعنی    پیسے سے  متعلقہ بے شمار الفاظ ہیں۔ ہم کوشش کریں گے کہ   ایسے الفاظ پر روشنی ڈالیں جو  کثرت سے اور عام استعمال میں آتے ہیں۔   پیسے کا بہت سا استعمال بینکوں کے ذریعے  لین دین میں سہولت کے  لئیے کیا جاتا ہے۔  اس ویڈیو میں  بینکنگ سے متعلقہ عام استعمال ہونے والے انگلش الفاظ پر بھی روشنی ڈالیں گے۔

تو پہلے  money  یعنی پیسے سے متعلقہ الفاظ جانتے ہیں:

Money related English words with Urdu meanings

وضاحتاردو معنیEnglish word
جب ہم کوئی چیز خریدتے یا فروخت کرتے ہیں تو بدلے میں اس کی ادائیگی  یا وصولی پیسے کے ذریعے کرتے ہیں۔  پاکستان  اور  انڈیا میں اسے روپیہ کہا جاتا ہے۔پیسہmoney
ہر ملک میں رائج پیسے کا نام یعنی  رائج سکے کا ایک مخصوص نام ہوتا ہے۔  پاکستان ،  انڈیا،  انڈونیشیا،   نیپال،  سری لنکا،   ما ریشس،   مال دیو، سیشلز  میں  رائج سکے کا نام  یعنی کرنسی روپیہ (rupee)  ہے۔ امریکا ،  آسٹریلیا،  کینیڈا، اور بہت سے دیگر  ممالک کی کرنسی  کا نام ڈالر ہے۔   یورپ کی کرنسی یورو  (Euro)  ،  فرانس کی فرینک  (Frank)  ، سعودی عرب کی ریال (Riyal)   کہلاتی ہے۔رائج سکے کا نام،   ذریعہ مبادلہ کا نامcurrency
پیسے کو رقم بھی کہا جاتا ہے۔ پیسے کی مقدار یا تعداد کو  کہا جاتا ہے۔ اپنے پاس  موجود کل پیسے  کو بھی کہا جاتا ہےرقم، پیسے کی مقدار یا تعدادamount
پیسہ جو ہم کرنسی کی شکل میں یعنی نوٹوں اور سکوں کی شکل میں   ادا یا وصول کرتے ہیں۔نقدcash
پیسہ جو ہم بعد میں ادا کرنے کے وعدے پر ادا یا حاصل کرتے ہیں۔قرضloan
بعد میں ادا کرنے کے وعدے پر  حاصل کردہ پیسہ  یا   اشیأ۔ادھارdebt
ایک ملک کی کرنسی کے بدلے میں دوسرے ملک کی کرنسی حاصل  کرنے کو کرنسی کا تبدلہ یعنی  money exchange  کہا جاتاہے۔کرنسی تبادلہmoney exchange
پیسے ادا کرناادائیگیpayment
پیسے یہ کوئی دوسری چیز وصول کرنے کے بعد کسی کاغذ  یا دستاویز پر  تحریری طور پر وصول کرنے کا دستخط کے ساتھ اقرار رسید کہلاتا ہے۔رسیدreceipt
کسی شخص یا ادارے کے پاس پیسے جمع کرانا۔جمع کرناdeposit
کسی ادھار کی واپسی  یا مخصوص مدت تک ادا نہ کرنے کی صورت میں اضافی رقم جو اصل رقم کے علاوہ ادا کی جاۓ سود کہلاتی ہے۔سودinterest
آمدنی میں سے خرچہ نکالنے کے بعد جو رقم  بچتی ہے۔بچتsaving
اپنے پیسے کو کسی دوسرے کاروبار میں  منافع کمانے کے لئیے لگانا۔سرمایہ کاریinvestment
کسی کاروبار میں آمدنی،  منافع،  وصولیابی،  یا   یافت کو انگلش میں  revenue   کہا جاتا ہے۔آمدنی، منافع، دصولیابی، یافتrevenue
کسی شخص یا کاروبار  کی کسی رقم یا اثاثے کی واپسی کی قانونی ذمے داری کو انگلش میں  liability  کہا جاتا ہے۔ذمے داری،  قانونی طور پر واپس کرنے کی ذمے داری۔liability
پیسوں سے متعلق،  مالیت سے متعلق حکومتی پالیسی اور دیگر اقدامات کو  fiscal   کہا جاتا ہے۔حکومتی مالی  اقداماتfiscal
مالی، مالیاتی، خزانے سے متعلقمالیاتیfinancial
جب کسی چیز کی  قیمت  اس کی پچھلی قیمت سے  زیادہ  ہوجاۓ تو اس بڑھی ہوئی قیمت کی کیفیت  کو  inflation  کہا جاتا ہے۔بڑھاوا،  ابھرا پنinflation
جب  اشیأ کی مانگ اور  پیداوار کم ہو جاۓ، نوکریاں کم ہوجائیں، غرض کہ معیشت سست روی کا شکار ہو جاۓ تو اس کیفیت کو  recession   کہا جاتا ہے۔معاشی تنزلیrecession
جب کسی شخص یا ادارے کی  اپنے ذمے ادائیگیوں کی صلاحیت ختم ہو جاۓ تو اس کیفیت  کو  solvency    کہا جاتا ہے۔دیوالیہ پن،   جب اپنے ذمے ادائیگیوں کی صلاحیت ختم ہو جاۓsolvency
بڑے نوٹوں کو چھوٹے نوٹوں یا سکوں میں تبدیل کرانے کو  change  کرنا بھی کہا جاتا ہے۔پیسوں کی تبدیلیchange
پیسو ں کی  بہت چھوٹی مالیت سکوں کی شکل میں ہوتی ہے۔  جیسے آج کل پانچ روپے، دو روپے، اور ایک روپیہ  نوٹ کی شکل میں نہیں بلکہ سکے کی شکل میں ہوتا ہے جو کہ دھات کا بنا ہوتا ہے۔  سکے کو انگلش  میں coin    کہا جاتا ہے۔سکہcoin

fiscal meaning in Urdu

Banking related English words with Urdu meanings

عوام کی سہولت کے لئیے بینکوں اور دیگر اداروں میں  کچھ مخصوص جگہیں مختص کی جاتی ہیں  جہاں ایک جیسے امور انجام دیے جاتے ہیں ، انہیں کاؤنٹر counter  کہا جاتا ہے۔ جیسے کیش وصول اور ادا کرنے کا کاؤنٹر،   چیک بک دینے کا کاؤنٹر،    لوگوں کی رہنمائی کا کاؤنٹر۔

وضاحتاردو معنیEnglish word
بینک کے ذریعے  پیسوں کے لین دین  یا کسی اور کار روائی  جیسے اکاؤنٹ کھولنا،  قرض حاصل کرنا، پیسے ٹرانسفر کرنے کو  banking  کہا جاتا ہے۔بینک کے ذریعےامور انجام دیناbanking
بینک سے  کام کرنے کے لئیےپہلے لازمی قدم کے  لئیے  کسی شخص یا ادارے کے نام سے اکاؤنٹ کھولا جاتا ہے۔ بینک کو درکار معلومات  مستند دستخط کے ساتھ بینک کو پیش کی جاتی ہیں۔ قبولیت کی صورت میں ایک منفرد بینک اکاؤنٹ نمبر دیا جاتا ہے۔اکاؤنٹaccount
خودکار مشین جس سے  حسب ضرورت  ، ایک  حد کے ساتھ ، جب  چاہیں پیسے نکال لیں۔ ہر بینک کے باہر ایک  ATM  مشین نصب ہوتی ہے۔پیسے نکالنے کی خودکار مشینATM
بینک کا جاری کردہ ایک کاغذ  جس کےذریعے مطلوبہ رقم  بینک سے نکالی جاتی ہے۔چیکcheque
انٹرنیٹ کے ذریعے بینک کے امور انجام دینے، جیسے پیسے ٹرانسفر کرنا، یا  بیلینس معلوم کرنے کو  online banking  یا  net banking  کہتے ہیں۔نیٹ کے ذریعے بینکنگonline banking
اپنے اکاؤنٹ میں موجود رقم سے زیادہ رقم   نکالنے کو اوورڈرافٹ کہتے ہیں۔  شخصی اکاؤنٹ میں تو یہ نا ممکن ہے۔ البتہ  کچھ کاروباری اداروں کو یہ سہولت دی جا سکتی ہے۔رقم سے زیادہoverdraft
کسی جائیداد یا قیمتی چیز کو رہن رکھوا کر اس کی بنیاد پر قرض حاصل کرنا۔رہنmortgage
کسی کے بینک اکاؤنٹ  سے پیسے منہا کرنے، کاٹنے، یا کم کرنے کو انگلش میں  debit   کرنا کہتے ہیں۔کم کرنا، منہا کرناdebit
کسی کے بینک اکاؤنٹ  میں پیسے  جمع کرنے یا اضافہ کرنے کو انگلش میں  credit   کرنا کہتے ہیں۔جمع کرناcredit
کسی  بینک یا مالیاتی ادارے کا کارڈ جس کے ذریعے اپنے اکاؤنٹ میں موجود رقم تک بغیر نقد ادائیگی خریداری کی جا سکتی ہے یا   ATM   سے رقم نکلوائی جا سکتی ہے ۔ڈے بٹ  کارڈdebit card
کسی  بینک یا مالیاتی ادارے کا کارڈ جس کے ذریعے منظور  شدہ ادھار کی رقم تک بغیر نقد ادائیگی خریداری کی جا سکتی ہے یا  ATM  سے رقم نکلوائی جا سکتی ہے۔کریڈٹ کارڈcredit card
 بینک مختلف خدمات پیش کرتے ہیں جیسے نقد ادائیگی اور وصولی،  چیک کی وصولی،   پیسوں کا  ٹرانسفر،  مختلف قسم کے قرض مہیا کرنا، وغیرہ وغیرہ۔بینک کی خدماتbank services
اوپر بیان کی گئی سہولتوں  کی قیمت کو بینک فی بھی کہا جاتا ہےبینک فیbank fee
اوپر بیان کی گئی سہولتوں  کی قیمت کو بینک  کمیشن بھی کہا جاتا ہےبینک کمیشنbank commission
اوپر بیان کی گئی سہولتوں  کی قیمت کو بینک  چارجزبھی کہا جاتا ہےبینک کی قیمتیںbank charges
ویسے تو  balance  کے عام معنی توازن، ترازو  کے ہیں، لیکن بینکنگ اور مالیاتی معاملات میں  balance  کے معنی اپنے اکاؤنٹ میں موجود باقی رقم ہے۔باقی رقمbalance
کسی درخت وغیرہ کی  شاخ کو انگلش میں  branch  کہتے ہیں۔  اسی نسبت سے کسی بڑے ادارے جیسے بینک وغیرہ کے  ہیڈ آفس کے علاوہ دیگر علاقوں میں عوام کی سہولت کے لئیے قائم کردہ دفاتر کو  بھی  branch  یعنی شاخ کہا جاتا ہے۔شاخbranch
پیسے جسے ادا کرنے ہوں یعنی وصول کرنے والے کو  payee  کہا جاتا ہےوصول کنندہpayee
ویسے تو قسم قسم کے گوشوارے ہوتے ہیں لیکن  بینک اسٹیٹمینٹ  ایسا گوشوارہ ہوتا ہے جس میں ایک مخصوص مدت  (جیسے ایک مہینہ)  میں  کسی شخص یا ادارے  کے کھاتے میں آنے والی تمام رقوم اور ادا کی جانے والی تمام رقوم کا  اندراج ہوتا ہے۔گوشوارہstatement
کچھ بینکوں میں لاکر کی سہولت ہوتی ہے۔  لاکر بینک کی عمارت میں ایک نہایت حفاظت والا  کمرہ ہوتا ہے جہاں الماریوں میں خانے ہوتے ہیں جہاں مخصوص خانوں میں لوگ اپنی قیمتی اشیأ جیسے سونا،  زیورات،  قیمتی اور اہم دستاویزات رکھ سکتے ہیں۔تجوریlocker
پیسے لینے ہوں یا دینے ہوں یا کوئی اور مالیاتی امور انجام دینا ہو تو ہر عمل  ایک  transaction   کہلاتا ہے یعنی لین دین کا ایک سودا۔لین دینtransaction
ایک حساب کی کتاب   جہاں ہر شخص  یا ادارے  کے ایک جیسے امور  کا ایک جگہ اندراج ہوتا ہے جیسے کیش کی وصولی اور ادائیگی،  قرض کی ادائیگی،  اخراجات، خریداری ، فروخت، وغیرہ وغیرہ۔کھاتہledger
قرض کی واپسی کی ضمانت کے طور پر  کسی قیمتی چیز کو بطور رہن  رکھنے کو  collateral  کہا جاتا ہےضمانتcollateral
ادا کرنے،  حساب صاف کرنے،  قرض ادا کرنے،   فرض ادا کرنے کو  liquidate  کرنا کہا جاتا ہے۔ کسی اثاثے کو کیش میں تبدیل کرنے کو بھی   liquidate  کرنا کہا جاتا ہے۔ادا کرنا یا کیش میں تبدیل کرناliquidate
بینک کا ایسا اکاؤنٹ جہاں  کھاتے دار کو  اس کے اکاؤنٹ میں مہینے کے کسی بھی دن کم سے کم پیسوں کی بنیاد پر منافع ادا کیا جاتا ہے۔بچت والا اکاؤنٹsavings account
بینک کا ایسا اکاؤنٹ جہاں  کھاتے دار کو اس کی رقم پر بینک کوئی سود ادا نہیں کرتا ہے۔بغیر سود وصولی کا اکاؤنٹcurrent account
کسی بھی ادائیگی کو  وقت پر ادا نہ کرنے یا   معاہدے کی کسی بھی شق کی خلاف ورزی کو  default کرنا کہا جاتا ہے۔نا دہندگی، ادا نہ کرناdefault

fiscal meaning in Urdu

DOWNLOAD

Money and Banking Vocabulary with Urdu meanings

fiscal meaning in Urdu