syllable meaning in Urdu
Speaking English with the correct pronunciation is vital. For Urdu-speaking persons we have prepared this page to help them learn syllable meaning in Urdu, and What are syllables, with the help of definition in Urdu and examples in English with Urdu translation.
This website contains a complete course on learning English from Urdu, containing pages on grammar, all parts of speech, sentence formation, tenses, vocabulary, and a blog continuously giving tips to improve English from Urdu.
Syllable سے کیا مراد ہے۔ اس کے کیا معنی ہیں۔ اس کی کیا اہمیت ہے۔ اس کا کیا استعمال ہے اور یہ کیسے بنتے ہیں۔ ان تمام سوالوں کا جواب آپ کو اس مضمون میں ملے گا۔اِس مضمون کے ذریعے syllable کو سمجھنے سے آپ انگلش ورڈز کا تلفظ آسانی سے سمجھ جایا کریں گے۔ ڈکشنری میں کسی بھی لفظ کے pronunciation سمجھنے میں آپ کو بے انتہا آسانی ہو جاۓ گی۔
کا درست تلفظ (pronunciation) سننے کے لئیے ہماری یہ ویڈیو ضرور دیکھیں۔
What are syllables, explained in Urdu
Syllable کی وضاحت
کسی انگلش word کا تلفظ سمجھنے کے لئیے syllable کا مطلب سمجھنا ضروری ہیں۔ اگر آپ کسی ڈکشنری کی مدد سے انگلش لفظ کا تلفظ (pronunciation) سمجھنا چاہیں تو ڈکشنری میں لفظ کی ادائیگی syllable کے ذریعے سمجھائی جاتی ہے۔ syllable کے معنی ہیں ’’word کا ایسا جزو جو ایک ساتھ ادا ہو‘‘۔ مثال کے طور پر انگلش کا ایک word ہے pot ۔ ہم اسے ایک ساتھ ادا کرتے ہیں۔ ایسے بے شمار words ہیں جیسے big, far, my, his, her, وغیرہ وغیرہ۔ یہ one-syllable یا single-syllable یا monosyllable والے words کہلاتے ہیں۔
one-syllable words
Meaning in Urdu | Pronunciation in Urdu | one syllable | Word |
ایک | اَ، اے | a | a |
مجھے | می | me | me |
تم، آپ | یو | you | you |
وہ (مذکرکے لئیے) | ہی | he | he |
وہ (موئنث کے لئیے) | شی | she | she |
وہ (ایک سے زیادہ کے لئیے) | دے | they | they |
لیکن | بٹ | but | but |
قطار، لگا تار | رو | row | row |
بونا | سو | sow | sow |
کوشش کرنا | ٹرائی | try | try |
اِن تمام ایک syllable الفاظ میں ایک vowel اور ان کے ارد گرد ایک یا ایک سے زیادہ consonants ہیں۔
اب ایک دوسری مثال لیتے ہیں: publish ۔ اسے ہم دو حصوں میں بولتے ہیں pub اور lish (pub-lish) ایسے الفاظ two-syllable words یا double syllable words کہلاتے ہیں۔ two-syllable words کی یہ کچھ اور مثالیں دیکھیں۔ ان الفاظ کے درمیان لگی ہوئی ڈیش صرف آپ کو سمجھانے کے لئیے لگائی گئی ہے:
syllable meaning in Urdu
two-syllable words
Meaning in Urdu | Pronunciation in Urdu | two syllables | Word |
تایا، چچا، ماموں،خالو | اَن-کل | un-cle | uncle |
ابا | ڈے- ڈی | da-ddy | daddy |
اماں، والدہ | مہ- در | mo-ther | Mother |
بوچھاڑ، بھرمار کرنا | شا-ور | sho-wer | shower |
ہوا باز، جہاز اڑانے والا | پائی-لیٹ | pi-lot | pilot |
سفر | جر-نی | jour-ney | journey |
پیدا کرنا، تخلیق کرنا | کری-ایٹ | cre-ate | create |
اِن الفاظ کے ہر syllable میں عام طور پر ایک vowel ہے اور اس کے ارد گرد دیگر consonants ہیں۔
کچھ الفاظ اوربڑے ہوتے ہیں جن میں اور زیادہ alphabet ہوتے ہیں، جیسے یہ الفاظ ہیں ۔ ایسے الفاظ تین (3) حصوں میں ادا ہوتےہیں اور three-syllables words کہلاتے ہیں:۔
three-syllable words
Meaning in Urdu | Pronunciation in Urdu | three syllables | Word |
آلودگی | پو-لو-شن | po-llu-tion | pollution |
علم۔ علم و ادب | لڑ۔رے۔چر | lit-era-ture | literature |
حرف | ایل۔فا۔بیٹ | al-pha-bet | alphabet |
جارح، جابر، ظالم | ایگ۔رے۔سِو | agg-re-ssive | aggressive |
چھوڑ دینا، ترک کر دینا | اے۔بن۔ڈن | a-ban-don | abandon |
امیدوار | کین۔ڈی۔ڈیٹ | can-di-date | candidate |
syllable meaning in Urdu
4 حصوں میں بولے جانے والے کچھ الفاظ (4-syllable words) کی یہ مثالیں دیکھیں:ـ
four-syllable words
اورکچھ الفاظ بہت ہی بڑے ہوتے ہیں جن میں بہت زیادہ alphabet ہوتے ہیں، جیسے یہ الفاظ ہیں ۔ ایسے الفاظ چار (4) حصوں میں ادا ہوتےہیں۔ ایسے الفاظ four-syllables words کہلاتے ہیں:۔
Meaning in Urdu | Pronunciation in Urdu | four syllables | Word |
ادارہ | اِس۔ٹیب۔لِش۔مینٹ | es-tab-lish-ment | establishment |
ایک جگہ سے دوسری جگہ لے جانا | ٹرانس۔پور۔ٹے۔شن | trans-por-ta-tion | transportation |
اطلاع | اِن۔فر۔مے۔شن | in-for-ma-tion | information |
تربوز | وا۔ٹر۔می۔لون | wa-ter-me-lon | watermelon |
کرنے کا طریقہ یا علم، تکنیتیت | ٹیک۔نو۔لو۔جی | tech-no-lo-gy | technology |
تغیر، اختلاف، کمی بیشی | وے۔ری۔اے۔شن | va-ri-a-tion | variation |
چار (4) سے زیادہ syllables پر مشتمل الفاظ بھی ہوتے ہیں۔
Syllable کسی بھی ورڈ کے ایک ساتھ بولے جانے والے حصے ہوتے ہیں جو عام طور پر ایک vowel اور اس کے ارد گرد consonants پر مشتمل ہوتے ہیں جن کی مدد سے ہم لفظ کا تلفظ سمجھ اور ادا کر سکتے ہیں جیسا کہ اوپر دی گئی مثالوں سے واضح ہے۔
syllable گرامر کے لحاظ سے noun ہے۔ اسے verb کے طور پر بھی استعمال کیا جاتا ہے۔ syllable کا کچھ جملوں میں استعمال دیکھیں جن سے آپ کو syllable کے معنی سمجھنے میں مدد ملے گی:۔
“syllable” used in sentences
| لفظ "ڈاکٹر” کے دو حصے ہیں۔ | The word “doctor” has two syllables. |
| لفظ "ڈاکٹر” کےپہلے حصّے پر زور دیا جاتاہے۔ | The first syllable of the word “doctor” is given stress. |
| اس نے ایک حرف بھی نہیں کہا۔ | She uttered not one syllable. |
| اگر وہ خاموش رہتا تو میں کبھی بھی ایک حرف کا سانس نہ لیتا۔ | I would never have breathed a syllable if he had kept quiet. |
| آخری حصّے پر ہلکا سا زور دینا ہے۔ | The stress on the last syllable is light. |
| ‘پٹیٹو’ میں دوسرے حصّے پر زور دینا ہے۔ | ‘Potato’ is stressed on the second syllable. |
| لفظ ‘ٹیبل’ میں، لہجہ پہلے حصّے پر آتا ہے۔ | In the word ‘table’, the accent falls on the first syllable. |
| ہر ایک حصّے پر دو سیکنڈ کے لیے رکیں۔ | Hang on to each syllable for two seconds. |
| انگریزی کی ہجے مشکل ہے کیونکہ لفظ کے حصّوں کی آوازیں زور دینےکے تغیر کے ساتھ بدل جاتی ہیں۔ | English spelling is difficult because syllable sounds change with the variation of stress. |
| یہ ریکارڈ شدہ وقت کے آخری حصّے تک چلتا رہتا ہے۔ | It goes on and on, until the last syllable of recorded time. |
Syllables کی اہمیت اور استعمال
انگلش الفاظ کے تلفظ (pronunciation) کو سمجھنے میں syllables کی بہت اہمیت ہے۔ انگلش الفاظ کا درست تلفظ (pronunciation) سمجھنے اور سمجھانے کے لئیے syllables کی مدد لی جاتی ہے۔ ورڈ کو ایسے ایک ساتھ بولے جانے والے حصوں میں تقسیم کر دیا جاتا ہے جن کو جوڑ کر کسی بھی لفظ کا تلفظ سمجھا اور سمجھایا جا سکتا ہے۔ ورڈ کو syllable میں توڑ کر ڈیش لگائی جاتی ہے۔ تمام ڈکشنریوں میں pronunciation سمجھانے کے لئیے syllables کا استعمال کیا جاتا ہے۔
syllable meaning in Urdu
Syllables کیسے بنتے ہیں؟
کسی بھی ورڈ کا تلفظ سمجھانے کے لئیے اسے ایسے ٹکڑوں میں تقسیم کر دیا جاتا ہے جو ایک ساتھ آسانی سے بولے جا سکیں جنہیں لکھتے وقت ان کے درمیان ڈیش لگائی جاتی ہے۔ عام طور پر لفظ کے توڑے جانے والے حصے ایک vowel اور اس کے ارد گرد consonants پر مشتمل ہوتے ہیں۔ اوپر دی گئی مثالوں میں ایک اور ایک سے زیادہ syllable والے الفاظ دکھاۓ گۓ ہیں جن کے درمیان ڈیش لگائی گئی ہیں۔ ہر ڈیش سے دوسری ڈیش کے درمیان حروف کو آسانی سے ایک ساتھ بولا جا سکتا ہے۔
