?Who the hell are you
meaning in Urdu
"Who the hell are you?” meaning in Urdu is presented here along with some explanation and examples for the Urdu-speaking persons trying to improve their English speaking and writing skills. To view the meaning of other common sentences and phrases, visit our common sentences pages on this website. This website contains a complete course on learning English from Urdu, containing pages on grammar, all parts of speech, sentence formation, tenses, vocabulary, and a blog continuously giving tips to improve English from Urdu.
Who the hell are you? " explanation in Urdu"
غصے کی کیفیت میں کچھ عام سے جملے بولے جاتے ہیں جیسے ’جہنم میں جاؤ‘ جس کے انگلش الفاظ ہیں “Go to hell” ۔ اس ہی طرح غصے میں سامنے والے کو کہہ دیا جاتا ہے ’تم ہو کون؟‘ جس کے لئیے انگلش میں کہا جاتا ہے “Who the hell are you” ۔ ویسے تو اس کے لفظی معنی ہیں ’ تم کون جہنمی ہو؟‘ لیکن اسے کا مطلب ہے ’تم ہو کون؟‘۔ اگر who are you کہا جاۓ تو اس کا مطلب ہے پوچھا جا رہا ہے ’ کہ آپ کون ہیں؟‘ جو کہ ایک سیدھا سادا شائیستہ جملہ ہے۔ لیکن اگر غصے میں کہنا ہو کہ ’تم ہو کون؟‘ تو انگلش میں کہا جاتا ہے “who the hell are you” اس کے دوسرے معنی ہیں ’آخر تمہاری اوقات کیا ہے؟‘۔ hell کا انگلش میں اکثر اس قسم کے معنوں میں استعمال ہوتا ہے جیسے ’’جہنم، بکواس، منحوس، وغیرہ۔ who the hell are you اور اس سے ملتے جلتے جملوں کا استعمال دیکھیں:۔
Who the hell are you? used in sentences
| تم ہو کون میرے ساتھ ایسا سلوک کرنے والے؟ |
Who the hell are you to behave with me like this? |
| تم ہو کون مجھ سے اس لہجے میں بات کرنے والے؟ |
Who the hell are you to talk with me in this tone? |
| تم ہو کون مجھ سے اتنی اونچی آواز میں بات کرنے والے؟ |
Who the hell are you to speak so loudly with me? |
| تم ہو کون ؟ میں آپ کو جانتی بھی نہیں۔ |
Who the hell are you? I don’t even know you. |
| تم ہو کون ؟ میں نے آپ کو پہلے کبھی نہیں دیکھا۔ |
Who the hell are you? I have never seen you before. |
| وہ ہوتا کون ہے۔ |
Who the hell he is? |
| وہ کیا بکواس کر رہی تھی؟ |
What the hell she was saying? |
| تم یہاں کیا کر رہے ہو؟ |
What the hell are you doing here? |
Who the hell are you? meaning in Urdu
عام استعمال میں آنے والے دیگر انگلش جملوں کے معںی، ان کا جملوں میں استعمال اور انہیں کن مواقع پر استعمال کیا جاتا ہے، جاننے کے لئیے نیچے search کے خانے میں ڈھونڈا جانے والا جملہ لکھیں اور search کے نشان کو کلک کریں۔ اِس کے علاوہ انگلش سیکھنے سے متعلق موضوعات جیسے گرامر، ٹینسز، جملے کیسے بنتے ہیں، اور انگلش ورڈز کے معنی جاننے کے لئیے نیچے search کے خانے میں متعلقہ ٹاپک یا ورڈ لکھیں اور search کے نشان کو کلک کریں۔
