Difference between checkup and check up

The difference between checkup and check up is explained in Urdu in this article. Writing two words without space and with space gives different meanings. In this article meaning of checkup and check up is explained in Urdu with the help of examples so that you understand the meanings and difference between checkup and check up.

This website contains a complete course on learning English from Urdu, containing pages on grammar – all parts of speech, sentence formation, tenses, vocabulary, and a blog continuously giving tips to improve English from Urdu.

Difference between check up and checkup

Learn the difference between checkup and check up

انگلش میں کچھ الفاظ کو  ملا کر لکھنے اور علیحدہ لکھنے سے ان کے معنی تبدیل ہو جاتے ہیں۔ اس قسم کے الفاظ سے کنفیوژن بھی ہوتا ہے کہ ان کے درست معنی کیا ہیں۔  checkup  کو ملا کر بھی لکھا جاتا ہے اور  علیحدہ کر کے بھی لکھا جاتا ہے۔  دونوں  صورتوں میں ان الفاظ کے الگ الگ معنی ہوتے ہیں۔ اس مضمون میں آپ کو   checkup  کے دونوں صورتوں میں استعمال کرنے کے معنی بتائیں گے تا کہ آپ ان الفاظ کے دونوں صورتوں میں  درست معنی سمجھیں اور استعمال کر سکیں۔ اس مضمون کو ویڈیو کی شکل میں بھی دیکھا جا سکتا ہے۔

two ways of writing check up

  1. checkup کو ملا کر ایک لفظ کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے۔
  2. check  اور  upکو علیحدہ کر کے  2  الفاظ کی شکل میں  (check up)   استعمال کیا جاتا ہے۔

                    تو پہلے جانتے ہیں ملا کر لکھے جانے    والے  checkup   کے بارے میں:

Use of checkup

checkup   کو جب ملا کر ایک لفظ کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے تو یہ ایک  noun  ہوتا ہے۔  اور اس کے معنی ہوتے ہیں کسی شخص کا  طبی   یا جسمانی معائنہ،   کسی اور چیز کا جسمانی معائنہ یا  پڑتال جیسے گاڑی کا معائنہ ،  یا کوئی مالیاتی معائنہ جیسے کسی ادارے کے مالیاتی معاملات کا معائنہ ۔

ملا کر لکھے جانے والے  checkup    کا جملوں میں استعمال دیکھیں جس سے اس کے معنی سمجھنے میں مدد ملے گی:۔

checkup used in example sentences

طبی معائنے کے لیے سال میں دو بار اپنے معالج سے ملیں۔

Visit your physician twice a year for a checkup.

میرا سالانہ جسمانی معائنہ اگلے ہفتے ہے۔My annual physical checkup is next week.
معمول کے طبی معائنے کے دوران انہیں کینسر کی تشخیص ہوئی۔He was diagnosed with cancer during a routine checkup.
معمول کے  معائنے کے دوران، مکینک کو میری کار کے بریک میں ایک چھوٹا سا مسئلہ ملا۔During the routine checkup, the mechanic found a small issue with my car’s brakes.
وہ اپنی گاڑی  30,000   میل کی پڑتال کے لیے لائی ۔She brought in her car for a 30,000-mile checkup.
انہوں نے موٹر کا  معائنہ کیا۔They gave the motor a checkup.
کمپنی کی مالی طاقت کا تعین کرنے کے لیے ایک مکمل مالی معائنے کی ضرورت ہے۔To determine the financial strength of the company, a thorough financial checkup is required.
مالیاتی رپورٹس کا آخری  معائنہ کب  کیا گیا؟When was the last checkup made of the financial reports?

Learn the difference between checkup and check up

          اب جانتے ہیں  check   اور  up  کو علیحدہ لکھے جانے والے check  up  کے بارے میں:

Use of check up

check up   کو جب  علیحدہ کر کے  2  الفاظ کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے تو یہ ایک  phrasal verb  یعنی دو الفاظ پر مشتمل  verb  ہوتا ہے۔  اور اس کے معنی ہوتے ہیں   جانچنا، معلوم کرنا،  پڑتال کرنا۔  اس کا جملوں میں استعمال دیکھیں:۔

check up used in example sentences

میں اس ہفتے کے آخر میں اپنے والد کی  جانچ کرنے جا رہا ہوں تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ وہ ٹھیک ہیں۔

I’m going to check up on my dad later this week to ensure he is okay.

اگر آپ کسی چیز کا معائنہ کرتے ہیں تو آپ کو اس کے بارے میں معلومات مل جاتی ہیں۔

If you check up on something, you find out information about it.

حکومت یہ جانچنے کے لیے انسپکٹرز کا تقرر کرتی ہے کہ آیا فیکٹریاں مزدوروں کو ان کی واجب الادا اجرت دیتی ہیں۔

The Government employs inspectors to check up on whether factories pay due wages to their labor.

کیا آپ  معلوم کر سکتے ہیں کہ فلم کب شروع ہوتی ہے؟

Can you check up what time the film starts?

وکیل نے کچھ حقائق  معلوم کرنے کے لیے مجھے فون کیا۔

The lawyer phoned me to check up on some facts.

کچھ لوگ یہ دیکھنے کے لیے کبھی  پڑتال نہیں کرتے کہ اس کی قیمت کتنی ہے۔

Some people never check up to see how much it costs.

Learn the difference between checkup and check up

Difference between checkup and check-up

  • ملا کر لکھا جانے والا checkup       ایک لفظ کے طور پر استعمال  ہوتا ہے    اور جب  check  اور  up  کے درمیان فاصلہ دیا جاتا ہے تو یہ  دو الفاظ پر مشتمل  phrase  ہوتا ہے۔
  • ملا کر لکھا جانے والا checkup   ایک  noun  کے طور پر استعمال ہوتا ہے  اور علیحدہ لکھا جانے والا  check up  ایک  phrasal verb  کے طور پر استعمال ہوتا ہے۔
  • ملا کر لکھےجانے والے checkup کے معنی ہیں  ’’ کسی شخص کا  طبی   یا جسمانی معائنہ،   کسی اور چیز کا جسمانی معائنہ یا  پڑتال جیسے گاڑی کا معائنہ ،  یا کوئی مالیاتی معائنہ جیسے کسی ادارے کے مالیاتی معاملات کا معائنہ‘‘   جب کہ  check  اور  up  کے درمیان فاصلہ  دے کر لکھے  جانے والے check up    کے معنی ہیں  ’’ جانچنا، معلوم کرنا،  پڑتال کرنا‘‘۔

ہماری ویب سائیٹ پر موجود کسی ورڈ کے معنی اور دیگر تفصیل جاننے کے لئیے نیچے  search  کے خانے میں وہ ورڈ لکھیں اور  search   کے نشان کو کلک کریں۔

Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors