"Difference between "despite" and "in spite of
The difference between despite and in spite of has been explained in Urdu in this article. In this article meanings of despite and in spite of have also been explained in Urdu with the help of examples so that you understand the meanings and difference between despite and in spite of.
This website contains a complete course on learning English from Urdu, containing pages on grammar – all parts of speech, sentence formation, tenses, vocabulary, and a blog continuously giving tips to improve English from Urdu.
اِس مضمون کا ایک ویڈیو ورژن بھی ہے جو آپ اِس لنک پر دیکھ سکتے ہیں۔
Learn the difference between despite and in spite of
‘in spite of’ اور despite ‘ انگریزی زبان میں اکثر الجھنے والے الفاظ میں سے ایک ہیں۔ یہ زیادہ تر اس وجہ سے ہے کہ دونوں اصطلاحات کے ایک جیسے معنی ہیں۔ اس آرٹیکل میں آپ کو ان دونوں صورتوں میں استعمال کرنے کے معنی بتائیں گے تا کہ آپ ان الفاظ کے دونوں صورتوں میں درست معنی سمجھیں اور استعمال کر سکیں۔ ہم یہ بھی جانیں گے کہ ان دونوں اصطلاحات میں کوئی فرق ہے بھی یا نہیں۔ اس مضمون میں ہم in spite of اور despite کی وضاحت کریں گے کہ وہ عام طور پر کیسے استعمال ہوتے ہیں، اور جملوں میں ان کے عام استعمال کی مثالیں فراہم کریں گے۔
‘in spite of’ اور ‘despite’ کے اردو معنی
اردو معنی | English Word |
اس کے باوجود کہ، باوجود یہ کہ، کے باوجود، | In spite of |
اس کے باوجود کہ، باوجود یہ کہ، کے باوجود، | despite |
Explanation
- ‘despite’ اور ‘in spite of’ زیادہ تر پیشہ ورانہ اور علمی تحریروں میں استعمال ہوتے ہیں۔
- ‘despite’ اور ‘in spite of’ کے درمیان کوئی معنی خیز فرق نہیں ہے۔
- یہ دونوں اصطلاحات prepositions کے طور پر استعمال ہوتی ہیں۔
- ‘despite’ اور ‘in spite of’ دونوں کے معنی regardless(اس کے باوجود کہ) اور even though (اگرچہ) یا notwithstanding (اس کے باوجود ) جیسے ہیں۔ انہیں ایک دوسرے کی جگہ لکھا جا سکتا ہے۔ یہ مثالیں دیکھیں:
.Despite my practicing every day, I still can’t play the piano | ہر روز مشق کرنے کے باوجود، میں اب بھی پیانو نہیں بجا سکتا۔ |
.In spite of my practicing every day, I still can’t play the piano | ہر روز مشق کرنے کے باوجود، میں اب بھی پیانو نہیں بجا سکتا۔ |
ایک اور مثال دیکھیں :
.Despite being poor, the man was happy | غریب ہونے کے باوجود وہ آدمی خوش تھا۔ |
.In spite of being poor, the man was happy | غریب ہونے کے باوجود وہ آدمی خوش تھا۔ |
- انہیں جملوں کےشروع میں یا وسط میں استعمال کیا جا سکتا ہے۔ یہ مثالیں دیکھیں:۔
.Despite his weak interview, he got the job | اس کے کمزور انٹرویو کے باوجود اسے نوکری مل گئی۔ |
.He got the job, despite his weak interview | اس کے کمزور انٹرویو کے باوجود اسے نوکری مل گئی۔ |
ایک اور مثال دیکھیں:
.In spite of her best efforts, she couldn’t win the race | اپنی بہترین کوششوں کے باوجود وہ ریس نہیں جیت سکی۔ |
.She couldn’t win the race, in spite of her best efforts | اپنی بہترین کوششوں کے باوجود وہ ریس نہیں جیت سکی۔ |
Learn the difference between despite and in spite of
How to use them in a sentence
اِن نقاط کا ذہن میں ضرور خیال رکھیں
الفاظ ‘despite‘ اور ‘in spite of‘ ہم معنی یعنی ایک جیسے معنوں والے ہیں اور ایک دوسرے کی جگہ استعمال بھی کیے جا سکتے ہیں ۔ بس اسے صحیح طریقے سے استعمال کرنا یقینی بنائیں تاکہ وہ گرامر کے لحاظ سے درست ہوں۔ ان کی مماثلت کے باوجود، ان نیچے بیان کی گئی چیزوں کو ذہن میں رکھیں تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ آپ کا استعمال شکایت کی کوئی وجہ نہ بنے۔
- despite ایک لفظ پر مشتمل ہے اور in spite of تین الفاظ پر مشتمل ہے۔ انہیں اس ہی طرح استعمال کرنا چاہئیے۔ despite کے ساتھ کبھی بھی of استعمال نہیں ہوتا یعنی کسی بھی جملے میں despite of ایک ساتھ استعمال کرنا غلط ہے۔ یہ مثال دیکھیں:۔
.Despite of the warning, the boys went further into the sea | یہ ایک غلط جملہ ہے۔ |
.Despite the warning, the boys went further into the sea | یہ ایک درست جملہ ہے۔ |
- اس ہی طرح in spite of کے تینوں الفاظ یا کوئی سے دو الفاظ ملا کر لکھنا بھی غلط ہے۔ یہ مثالیں دیکھیں:۔
.Razia went to school inspiteof her doctor’s advice to stay home | یہ ایک غلط جملہ ہے۔ |
Razia went to school inspite of her doctor’s advice to stay hom. | یہ ایک غلط جملہ ہے۔ |
.Razia went to school in spiteof her doctor’s advice to stay home | یہ ایک غلط جملہ ہے۔ |
.Razia went to school in spite of her doctor’s advice to stay home | یہ ایک درست جملہ ہے۔ |
- despite اور in spite of ہمیشہ subordinate clause میں جملے کی independent clause میں دی گئی معلومات کا اُلٹ دکھانے کے لئیے استعمال ہوتے ہیں۔
یہ مثال دیکھیں:۔
دوسروں کے کہنے کے باوجود، میرے خیال میں یہ ایک اچھی کتاب ہے۔ | .Despite what others have said, I think it’s a good book |
اس جملے میں Despite what others have said ایک subordinate clause ہے جب کہ I think it’s a good book ایک independent clause ہے۔ اس جملے میں subordinate clause میں independent clause میں دی گئی معلومات کے برعکس رائے کا اظہار کیا گیا ہے۔ | |
ایک اور مثال دیکھیں:۔
فہمیدہ اخراجات کے باوجود ٹرین کے ذریعے یورپ کا سفر کر رہی ہیں۔ | Fahmida is traveling through Europe by train, in spite of the cost |
اس جملے میں in spite of the cost ایک subordinate clause ہے جب کہ Fahmida is traveling through Europe by train ایک independent clause ہے۔ اس جملے میں subordinate clause میں independent clause میں دی گئی معلومات کے برعکس رائے کا اظہار کیا گیا ہے۔ | |
- جب جملے کے آغاز میں despite اور in spite of استعمال کیا جاتا ہے ، اور اس وجہ سے ایک subordinate clause کا حصہ ہوتےہیں ، عام طور پر جملے کے دوسرے نصف کے آغاز سے پہلے ایک کوما لگایا جاتا ہے۔ تاہم جب وہ کسی جملے کے بیچ میں استعمال ہوتے ہیں، تو اکثر کوما کو چھوڑ دیا جاتا ہے۔ یہ مثال دیکھیں:۔
اپنی بہترین کوششوں کے باوجود وہ ریس نہیں جیت سکی۔ | ۔In spite of her best efforts, she didn’t win the race |
اِس جملے میں subordinate clause جملے کے شروع میں آئی ہے جس میں in spite of کا استعمال کیا گیا ہے۔ اِس clause کے بعد کوما کا استعمال کیا گیا ہے۔ | |
اس ہی جملے کو اگراس طرح لکھا یا بولا جائے کہ subordinate clause سے پہلے independent clause آ ئے تو پھر independent clause کے بعد کوما نہیں لگتا ہے۔ | |
۔She didn’t win the race in spite of her best efforts | |
یہ ایک اور مثال دیکھیں:۔
اپنی حالت کے لیے ادویات لینے کے باوجود، وہ اب بھی سو نہیں پا رہا ہے۔ | Despite taking medication for his condition, he still isn’t able to fall asleep |
اِس جملے میں subordinate clause جملے کے شروع میں آئی ہے جس میں despite کا استعمال کیا گیا ہے۔ اِس subordinate clause کے بعد کوما کا استعمال کیا گیا ہے۔ | |
اس ہی جملے کو اگراس طرح لکھا یا بولا جائے کہ subordinate clause سے پہلے independent clause آ ئے تو پھر independent clause کے بعد کوما نہیں لگتا ہے۔ | |
۔He still isn’t able to fall asleep despite taking medication for his condition. | |
- despite اور in spite of پری پوزیشنز ہیں نہ کہ coordinating conjunctions ۔ آپ نے ان کے آگے فریز “the fact that” کا اضافہ کرنا ہو گا اگر آپ ان کے بعد ایک مکملsentence استعمال کرنا چاہتے ہیں۔
۔Despite it is hot, he is wearing a sweater | یہ ایک غلط جملہ ہے۔ |
۔Despite the fact that it is hot, he is wearing a sweater | یہ ایک درست جملہ ہے۔ |
یہ ایک اورمثال دیکھیں:
۔In spite of the weather was awful, he walked to work | یہ ایک غلط جملہ ہے۔ |
۔In spite of the fact that weather was awful, he walked to work | یہ ایک درست جملہ ہے۔ |
اس جملے کو ایک اور طریقے سے بھی لکھا جا سکتا ہے:
۔Despite the weather being awful, he walked to work | یہ بھی ایک درست جملہ ہے۔ |
خلاصہ - Summary
despite اور in spite of میں کیا فرق ہے؟
آسان جواب: کوئی نہیں۔سچ یہ ہے کہ کوئی بھی نہیں۔ اس کے باوجود کہ جو کچھ آپ نے سنا ہو، despite اور in spite of ایک جملے میں یکساں طور پر کام کرتے ہیں۔ انہیں ایک دوسرے کی جگہ متبادل کے طور پر استعمال کیا جا سکتا ہے۔ دوسرے لفظوں میں یہ دو نوں پریپوزیشنز ، despite اور in spite of بنیادی طور پر ایک جیسے ہیں۔
زیادہ تر معاملات میں، دونوں کا مطلب ہے "notwithstanding "، "even though ” یا "regardless of "
اگر ہم تھوڑا سا ٹیکنیکل ہونا چاہیں تو، کیمبرج ڈکشنری میں کہا گیا ہے کہ in spite of کے مقابلے میں despite تھوڑا زیادہ رسمی ہے۔ بصورت دیگر، یہ دونوں اصطلاحات ایک جملے میں بالکل ایک جیسے افعال پیش کرتی ہیں اور ان کی grammatical forms بھی ایک ہی ہیں۔
ان کی مماثلت کے باوجود، ان چیزوں کو ذہن میں ضرور رکھیں جو کہ اس سے پہلے “How to use them in a sentence” میں بتائی گئی ہیں تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ آپ کا استعمال شکایت کا کوئی موقع نہ دے۔
