Writing dates and times in English
اِس موضوع پر ہماری یہ ویڈیو بھی دیکھیں۔
انگلش میں تاریخ اور وقت لکھنے کے کئی طریقے ہیں جن کا تعلق مختلف علاقوں کے رہنے والوں اور مختلف مواقع سے ہے۔ اس آرٹیکل میں انگلش میں تاریخیں اور وقت لکھنے کے مختلف طریقوں پر روشنی ڈالی گئی ہے۔ اگر آپ نے تاریخیں اور وقت لکھنے کے اِن طریقوں کو سمجھ لیا تو آپ کی انگلش لکھنے کی صلاحیتوں میں مزید نکھار آ ۓ گا۔ تو آیٔیے اس لیسن کا با قا عدہ آغاز کرتے ہیں اور پہلے تاریخ لکھنے کے مختلف طریقوں کے بارے میں جانتے ہیں:
Writing date in different ways
تاریخ لکھنے کے مختلف طریقے
انگریزی میں تاریخیں لکھنا مختلف طریقوں سے کیا جا سکتا ہے۔ انگریزی میں صحیح تاریخ کیسے لکھی جاتی ہے؟ کا انحصار اس بات پر ہے کہ آیا آپ رسمی خط لکھ رہےہیں یا غیر رسمی نوٹ، آپ برطانوی فارمیٹ استعمال کرتے ہیں یا امریکی فارمیٹ استعمال کرتے ہیں۔ جیسا کہ آپ نیچے دی گئی مثالوں سے دیکھ سکتے ہیں، بہت سے طریقے ہیں جن میں آپ ایک ہی تاریخ لکھ سکتے ہیں۔ ایک عام اصول یہ ہے کہ تاریخ کا انداز جتنا پیچیدہ ہوگا، اتنا ہی رسمی ہوگا۔
British date writing formats
برطانوی انگریزی میں، دن کی تاریخ کے بعد مہینہ آتا ہے، اور اس کے بعد سال آتا ہے۔ سال 2026 میں جنوری کے مہینے کا پانچواں دن ان طریقوں سے لکھا جا سکتا ہے:
- 5 Jan (مہینے کا نام اختصار سے لکھا گیا ہے)
- 5 January (مہینے کا نام پورالکھا گیا ہے)
- 5January 2026 (مہینے کے نام کے ساتھ سن بھی لکھا گیا ہے)
- 5th January 2026 (میں مہینے کی تاریخ orfinal orderلکھی گئی ہے)
- the 5th of January 2026 ( ordinal order میں تاریخ لکھنے کا ایک یہ انداز بھی ہے)
- the 5th of January, 2026 (مہینے کے بعد کاما لگایا گیا ہے)
آخری دو طریقے زیادہ استعمال ہوتے ہیں۔ جب آپ برطانوی انگریزی میں تاریخ لکھتے ہیں تو کوما ضروری نہیں ہوتا، لیکن اگر آپ اس انداز کو ترجیح دیتے ہیں تو آپ کر سکتے ہیں۔
اگر آپ دن کا نام شامل کرنا چاہتے ہیں تو اسے تاریخ سے پہلے آنا چاہیے، اور اسے یا تو کوما سے الگ کیا جانا چاہیے یا "the” اور "of” سے جوڑا جانا چاہیے۔
- Saturday, 5 January 2026
- Saturday the 5th of January, 2026
عددوں (ہندسوں) میں تاریخ کیسے لکھیں؟
اگر آپ تاریخ کو مختصر کرکے لکھنے کو ترجیح دیتے ہیں تو آپ برطانوی انگریزی میں درج ذیل عددی طرز استعمال کر سکتے ہیں۔ ایک بار پھر، دن پہلے آتا ہے، پھر مہینہ، پھر سال۔
- 5/1/26 or 5.1.26 or 5-1-26
- 05/01/2026 or 05.01.2026 or 05-01-2026
- 5Jan2026 or 5-Jan-26
عددی تاریخ کی شکل میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والا سیپریٹر فارورڈ سلیش (/) ہے۔ تاہم آپ ہائفن (-) یا فل اسٹاپ (.) بھی استعمال کر سکتے ہیں۔
American date writing formats
امریکی انگریزی میں تاریخ لکھنے میں عام طور پر مہینہ دن سے پہلے آتا ہے اوراس کے بعد سال آتا ہے۔
اگر آپ امریکی انگریزی میں صرف مہینہ اور تاریخ لکھنا چاہ رہے ہوں تو ان مختلف طریقوں سے لکھا جاسکتاہے:
مہینے کا نام پہلے اور پھر تاریخ عددوں) ہندسوں ( میں لکھی جاتی ہے۔
.The wedding is scheduled for April 22 ( شادی 22 اپریل کو ہونے والی ہے۔)
تاریخ کو ورڈز میں لکھنا مناسب نہیں ہے۔
.The wedding is scheduled for April Twenty Two (یہ طریقہ مناسب نہیں ہے)
اگر تاریخ پہلے اور مہینہ بعد میں لکھنا ہو تو تاریخ کو ordinal order میں لکھا جاتا ہے جیسے پہلی، دوسری، تیسری، چوتھی، وغیرہ وغیرہ۔
.The Final match is scheduled for the 1st of April (فائنل میچ یکم اپریل کو ہونا ہے۔)
Ordinal numbers کو عددوں) ہندسوں ( کے بجاۓ ورڈز میں بھی اس طرح لکھا جا سکتا ہے:
.The Final match is scheduled for the First of April(فائنل میچ یکم اپریل کو ہونا ہے۔)
بیسویں (twentieth) تاریخ تک انہیں عددوں (numerals) اور ورڈز دونوںمیں لکھا جا سکتا ہے، لیکن اس کے بعد یعنی اکیسویں سے انہیں عددوں (ہندسوں ) میں لکھنا چاہئیے کیونکہ یہ لکھنے میں کم جگہ لیتے ہیں اور سمجھنے میں بھی آسان ہوتے ہیں۔ یہ مثال دیکھیں:
.The wedding is scheduled for 22nd of April ( شادی بائیسویں اپریل کو ہونے والی ہے۔)
نہ کہ اس طرح:
.The wedding is scheduled for twenty second of April
دس سال کے عرصے کو دہائی بھی کہا جاتا ہے جیسے ساٹھ کی دہائی جسے انگلش میں 60s کہا جاتا ہے، یا ستر کی دہائی جسے انگلش میں 70s کہا جاتا ہے ، یا اسی کی دہائی جسے انگلش میں 80s کہا جاتا ہے۔ دہائیوں کے اظہار کے لئیے یہ طریقے استعمال ہوتے ہیں:
.During the ’80s, many countries’ economies grew rapidly
اس کے معنی ہیں:80 کی دہائی کے دوران، بہت سے ممالک کی معیشتوں نے تیزی سے ترقی کی۔
اس طریقے میں سال کا پورا نام لکھنے کے بجاۓ پہلے 19 کی جگہ apostrophe کا استعمال کیا گیا ہے اور 80 کےفوری بعد بغیر اسپیس کے چھوٹا ایس (s) اور پھر کاما (,) لگایا گیا ہے۔
پورا سال لکھ کر چھوٹا s اور کاما بھی اس طرح لگایا جا سکتا ہے، جیسے:
.During the 1980s, many countries’ economies grew rapidly
اور پورا سال لکھ کر پہلے apostrophe اور پھر چھوٹا s اور کاما بھی لگایا جا سکتا ہے، جیسے:
.During the 1980’s, many countries’ economies grew rapidly
80 کے دونوں طرف apostrophe کا اس طرح استعمال مناسب نہیں ہے، جیسے:
.During the ‘80’s, many countries’ economies grew rapidly (یہ مناسب نہیں ہے)
Learn how to write dates and times
The International Standard
تاریخ لکھنے کےبرطانوی انداز اور امریکی انداز کے کنفیوژن سے بچنے کی کوشش میں ایک بین الاقوامی معیار تیار کیا گیاہے۔ بین الاقوامی معیار تاریخ پہلےسال، پھر مہینہ، پھر دن لکھنے کی تجویز اس طرح کرتا ہے: YYYY-MM-DD
مثال کے طور پر:
5 جنوری 2026 کوبین الاقوامی معیار تاریخ کے مطابق 2026-01-05 لکھا جائے گا۔
آپ نے دیکھا کہ اس طریقے میں سال، مہینے اور دن کو علیحدہ کرنے کے لئیےکوئی کوما نہیں بلکہ ڈیش کا استعمال ہوتاہے۔
مہینوں کے نام بین لاقوامی معیار کے مطابق اختصار (abbreviation) کے ساتھ لکھنے ہوں تو اس طرح لکھے جاتے ہیں:۔
- ‘January – ‘Jan
- ‘February – ‘Feb
- ‘March – ‘Mar
- ‘April – ‘Apr
- ‘May – retain as ‘May
- ‘June – retain as ‘June’ or shorten to ‘Jun
- ‘July – retain as ‘July’ or shorten to ‘Jul
- ‘August – ‘Aug
- ‘September – ‘Sept’ or shorten to ‘Sep
- ‘October – ‘Oct
- ‘November – ‘Nov
- ‘December – ‘Dec
Writing time in different ways
وقت لکھنے کے مختلف طریقے
کچھ حضرات وقت کو نمبروں میں لکھنا پسند کرتے ہیں، جیسے:
(میں صبح آٹھ بجے دفتر کے لیے نکلتا ہوں۔) .I leave for the office at 8 in the morning
اور کچھ حضرات وقت کو ورڈز میں لکھنا پسند کرتے ہیں، جیسے:
.I leave for the office at eight in the morning
دونوں ہی طریقے درست ہیں۔ اگرچہ وقت کو نمبروں میں پڑھنا آسان اور اچھا لگتا ہے۔
- اگر وقت میں گھنٹے پورے ہوں یعنی ساتھ میں منٹ بالکل نہ ہوں تو اس طرح بھی لکھا جا سکتا ہے:
.I leave for the office at 8 o’clock in the morning
.I will meet you at 5 o’clock in the evening
.The train departs at 9 o’clock in the morning
.The match starts at 6 o’clock in the evening
Learn how to write dates and times
Use of am and pm (12 hour system)
· البتہ اگر وقت میں گھنٹوں کے ساتھ منٹ بھی ہوں تو اس طرح لکھا جاتا ہے:
I will leave for Lahore at 6:35 am
?Could you reach there by 2:30 pm sharp
اس طریقے میں رات کے 12 بجے کے بعد سے دوپہر کے 12 بجے سے پہلے کے درمیان کے اوقات کے لئیے am اور دوپہر کے 12 بجے کے بعد سے رات کے 12 بجے سے پہلے کے درمیان کے اوقات کے لئیے pm استعمال ہوتا ہے۔
اے ایم اور پی ایم کو ان طریقوں سے لکھا جا سکتا ہے:
,am, pm (اسمال لیٹرز میں بغیر فل اسٹاپ کے)
, a.m., p.m (اسمال لیٹرز میں فل اسٹاپ کے ساتھ)
,AM, PM (کیپیٹل لیٹرز میں بغیر فل اسٹاپ کے)
,A.M., P.M (کیپیٹل لیٹرز میں فل اسٹاپ کے ساتھ)
یہ تمام طریقے درست ہیں۔ وقت اور am یا pm کے درمیان اسپیس دینا چاہیں تو دے دیں، نہ دینا چاہیں تو نہ دیں۔ یہ مثالیں دیکھیں:
The school starts at 8:45 a.m
اسکول آٹھ بج کر پینتالیس منٹ پر شروع ہوجاتا ہے۔
The school starts at 8:45a.m
The school starts at 8:45 am
The school starts at 8:45am
The ceremony will start at 9:30 P.M
The ceremony will start at 9:30P.M
The ceremony will start at 9:30 PM
تاہم am اور pm کو اسمال لیٹرز اور بغیر ڈاٹ کے زیادہ پسند کیا جاتا ہے۔
جملوں میں am اور pm کے ساتھ وہی معنی نکالنے والے دوسرے الفاظ استعمال نہ کریں۔ یہ مثالیں دیکھیں:۔
(یہ درست جملہ ہے) .Please respond by 10 am tomorrow
(یہ غلط جملہ ہے) .Please respond by 10 am tomorrow morning
کیونکہ morning وہی معنی دے رہا ہے جو am دے رہا ہے۔
(یہ درست جملہ ہے) .Let’s meet at 6:30 pm
(یہ غلط جملہ ہے) .Let’s meet at 6:30 pm in the evening
کیونکہ evening وہی معنی دے رہا ہے جو pm دے رہا ہے۔
- رات کے بارہ بجے کے لئیے صرف midnight اور دوپہر کے بارہ بجے کے لئیے noon یا midday استعمال کریں۔ ان کے لئیے 12 am یا 12 pm یا 12-midnight یا 12-noon استعمال کرنا غلط ہے۔
Learn how to write dates and times
سوا، آدھے، یا پونے کا اوقات میں استعمال
اگر اوقات میں آدھے، سوا، ڈیڑھ، ڈھائی، ساڑھے یا پونے کا استعمال ہو رہا ہو تو یہ ظاہر کرنے کے دو طریقے ہیں۔ انہیں عددوں میں بھی لکھا جا سکتا ہے اور ورڈز میں بھی لکھا جا سکتا ہے۔ عددوں میں لکھنے میں تو کوئی مسئلہ نہیں ہے۔ سوا کا مطلب ہے 15 منٹ زیادہ، آدھے کا مطلب ہے 30 منٹ ، ڈیڑھ کا مطلب ہے 30 منٹ زیادہ، جب کہ پونے کے مطلب ہے 15 منٹ کم۔ البتہ انہیں ورڈز میں اس طرح لکھا جاتا ہے:۔
In words In numerals In Urdu
سوا ایک بجے 1:15 quarter past one
ڈیڑھ بجے 1:30 half past one
سوا دو بجے 2:15 quarter past two
ڈھائی بجے 2:30 half past two
ساڑھے تین بجے 3:30 half past three
پونے پانچ بجے 4:45 quarter to five
سوا، ڈیڑھ، ڈھائی، ساڑھے، کے لئیے past جبکہ پونے کے لئیے quarter to کا استعمال کیا جاتا ہے۔
Learn how to write dates and times
The 24-hour clock
وقت کو چوبیس گھنٹوں کے کلاک “The 24-hour clock” کی شکل میں بھی لکھا جا سکتا ہے۔ اگر 24-hour clock آپ کے لکھے ہوے کو سمجھنے میں زیادہ مدد دے سکتا ہے تو اس طریقے کو استعمال کیا جانا چاہئیے۔ سفر سے متعلق اوقات ، جیسے ریل گاڑیوں کے اوقات، ہوائی جہازوں کے اوقات، ہوٹلوں کی بکنگ کے اوقات؛ یا ایسا مواد جو ایسے ملکوں میں استعمال ہوتا ہو جہاں 24-hour clock استعمال ہوتا ہو، یا جہاں لکھنے کی اسپیس محدود ہو، میں یہ طریقہ استعمال کیا جاتا ہے۔
اس نظام میں 00:00 سے لے کر 23:59 تک کے اوقات استعمال ہوتے ہیں۔
Showing hours and minutes
گھنٹے اور منٹ دکھانے کے لئیے 4 عدد استعمال ہوتے ہیں۔ پہلے دو عد گھنٹے اور بعد کے دو عدد منٹ ظاہر کرتے ہیں اور انہیں علیحدہ کرنے کے لئیے colon استعمال ہوتا ہے۔ ایک سے لے کر نو گھنٹوں یا منٹوں کی صورت میں ان سے پہلے صفر کا اضافہ کیا جاتا ہے تا کہ یہ ہر حالت میں دو اعداد پر مشتمل ہوں۔ یہ مثالیں دیکھیں:۔
00:00 (Midnight) – رات کے بارہ بجے
00:01 (am 0:01 ) – صبح کا ایک منٹ
05:10 (5:10 am) – صبح کے پانچ بج کر دس منٹ
11:55 (11:55 am) – صبح کے گیارہ بج کر پچپن منٹ
12:00 (Noon, or midday) – دو پہر کے بارہ بجے
14:00 (2 pm) – دو پہر کے دو بجے
17:35 (5:35 pm) – شام کے پانچ بج کر پینتیس منٹ
22:15 (10:15 pm) – سوا دس بجے رات کے
23:45 (11:45 pm) – پونے بارہ بجے رات کے
23:59 (11:59 pm) – رات کے گیارہ بج کر انسٹھ منٹ
24:00 and 00:00 refer to same exact time, that is, midnight
ویسے تو 24:00 نہیں ہوتا ہے تاہم چوبیس گھنٹے پورے ہونے کو ظاہر کرنے کے لئیے لکھا جا سکتا ہے لیکن اس کا مطلب 00:00 یعنی رات کے 12 بجے یا آدھی رات ہوتا ہے
Showing hours, minutes, and seconds
- گھنٹے اور منٹ کے ساتھ سیکنڈ بھی دکھانے کے لئیے 6 عدد استعمال ہوتے ہیں۔ پہلے دو عدد گھنٹے ، بعد کے دو عدد منٹ، اور آخری دو عدد سیکنڈ ظاہر کرتے ہیں اور انہیں علیحدہ کرنے کے لئیے colon استعمال ہوتا ہے ۔ یہ مثالیں دیکھیں:۔
01:25:10 – ایک بج کر پچیس منٹ دس سیکنڈ
12:05:00 – بارہ بج کر پانچ منٹ صفرسیکنڈ
16:00:25 – شام کے چار بج کر صفر منٹ پچیس سیکنڈ
23:45:55 – رات کے گیارہ بج کر پینتالس منٹ پچپن سیکنڈ
