"Difference between "despite" and "in spite of

The difference between despite and in spite of has been explained in Urdu in this article.   In this article meanings of despite and in spite of have also been explained in Urdu with the help of examples so that you understand the meanings and difference between despite and in spite of.

This website contains a complete course on learning English from Urdu, containing pages on grammar – all parts of speech, sentence formation, tenses, vocabulary, and a blog continuously giving tips to improve English from Urdu.

Difference between despite and in spite of

اِس مضمون کا ایک ویڈیو ورژن بھی ہے جو آپ اِس لنک پر دیکھ سکتے ہیں۔

Learn the difference between despite and in spite of

‘in spite of’  اور despite ‘  انگریزی زبان میں اکثر الجھنے والے الفاظ میں سے ایک ہیں۔  یہ زیادہ تر اس وجہ سے ہے کہ دونوں اصطلاحات کے ایک جیسے معنی ہیں۔  اس آرٹیکل میں آپ کو   ان دونوں صورتوں میں استعمال کرنے کے معنی بتائیں گے تا کہ آپ ان الفاظ کے دونوں صورتوں میں  درست معنی سمجھیں اور استعمال کر سکیں۔   ہم یہ بھی جانیں گے کہ ان دونوں اصطلاحات میں کوئی فرق ہے بھی یا نہیں۔  اس مضمون میں   ہم    in spite of  اور despite     کی وضاحت کریں گے کہ وہ عام طور پر کیسے استعمال ہوتے ہیں،  اور جملوں میں ان کے عام استعمال کی مثالیں فراہم کریں گے۔

‘in spite of’ اور ‘despite’ کے اردو معنی

 

اردو معنی

English Word

اس  کے باوجود کہ،  باوجود یہ کہ،  کے باوجود،

In spite of

اس  کے باوجود کہ،  باوجود یہ کہ،  کے باوجود،

despite

Explanation

  • despite’ اور ‘in spite of’   زیادہ تر پیشہ ورانہ اور علمی تحریروں میں استعمال ہوتے ہیں۔
  • despite’ اور ‘in spite of’   کے درمیان کوئی معنی خیز فرق نہیں ہے۔
  • یہ دونوں اصطلاحات prepositions  کے طور پر استعمال ہوتی ہیں۔
  • despite’ اور ‘in spite of’   دونوں کے معنی  regardless(اس  کے باوجود کہ) اور  even though (اگرچہ)  یا notwithstanding  (اس کے باوجود ) جیسے ہیں۔  انہیں ایک دوسرے کی جگہ لکھا جا سکتا ہے۔   یہ مثالیں دیکھیں:

.Despite my practicing every day, I still can’t play the piano

ہر روز مشق کرنے کے باوجود،  میں اب بھی پیانو نہیں بجا سکتا۔

.In spite of my practicing every day, I still can’t play the piano

ہر روز مشق کرنے کے باوجود،  میں اب بھی پیانو نہیں بجا سکتا۔

      ایک اور مثال دیکھیں :

.Despite being poor, the man was happy

غریب ہونے کے باوجود وہ آدمی خوش تھا۔

.In spite of being poor, the man was happy

غریب ہونے کے باوجود وہ آدمی خوش تھا۔

  • انہیں جملوں کےشروع میں یا وسط میں استعمال کیا جا سکتا ہے۔ یہ مثالیں دیکھیں:۔

.Despite his weak interview, he got the job

اس کے کمزور انٹرویو کے باوجود اسے نوکری مل گئی۔

.He got the job, despite his weak interview

اس کے کمزور انٹرویو کے باوجود اسے نوکری مل گئی۔

     ایک اور مثال دیکھیں:

.In spite of her best efforts, she couldn’t win the race

اپنی بہترین کوششوں کے باوجود وہ ریس نہیں جیت سکی۔

.She couldn’t win the race, in spite of her best efforts

اپنی بہترین کوششوں کے باوجود وہ ریس نہیں جیت سکی۔

Learn the difference between despite and in spite of

How to use them in a sentence

اِن نقاط کا ذہن میں ضرور خیال رکھیں

الفاظ  ‘despite‘  اور  ‘in spite of‘   ہم معنی یعنی ایک جیسے معنوں والے ہیں اور ایک دوسرے کی جگہ استعمال بھی کیے جا سکتے ہیں ۔  بس اسے صحیح طریقے سے استعمال کرنا یقینی بنائیں تاکہ وہ گرامر کے لحاظ سے درست ہوں۔  ان کی مماثلت کے باوجود،  ان نیچے بیان کی گئی چیزوں کو ذہن میں رکھیں تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ آپ کا استعمال شکایت کی کوئی وجہ نہ بنے۔

  • despite ایک لفظ پر مشتمل ہے  اور  in spite of     تین الفاظ پر مشتمل ہے۔  انہیں اس ہی طرح استعمال کرنا چاہئیے۔ despite   کے ساتھ کبھی بھی  of    استعمال نہیں ہوتا  یعنی کسی بھی جملے میں  despite of  ایک ساتھ استعمال کرنا  غلط ہے۔ یہ مثال دیکھیں:۔

.Despite of the warning, the boys went further into the sea

یہ ایک غلط جملہ ہے۔

.Despite the warning, the boys went further into the sea

یہ ایک درست جملہ ہے۔

  • اس ہی طرح  in spite of     کے تینوں الفاظ یا کوئی سے  دو الفاظ ملا کر لکھنا  بھی غلط ہے۔ یہ مثالیں دیکھیں:۔

.Razia went to school inspiteof her doctor’s advice to stay home

یہ ایک غلط جملہ ہے۔

Razia went to school inspite of her doctor’s advice to stay hom.

یہ ایک غلط جملہ ہے۔

.Razia went to school in spiteof her doctor’s advice to stay home

یہ ایک غلط جملہ ہے۔

.Razia went to school in spite of her doctor’s advice to stay home

یہ ایک درست جملہ ہے۔

  • despite  اور in spite of   ہمیشہ subordinate clause    میں  جملے کی independent clause   میں دی گئی معلومات کا اُلٹ دکھانے کے لئیے استعمال ہوتے ہیں۔

                      یہ مثال دیکھیں:۔

دوسروں کے کہنے کے باوجود،   میرے خیال میں یہ ایک اچھی کتاب ہے۔

.Despite what others have said, I think it’s a good book

اس جملے میں  Despite what others have said ایک  subordinate clause  ہے جب کہ  I think it’s a good book ایک  independent clause   ہے۔  اس جملے میں subordinate  clause   میں  independent clause   میں دی گئی معلومات کے برعکس رائے کا اظہار کیا گیا ہے۔

          ایک اور مثال دیکھیں:۔

فہمیدہ اخراجات کے باوجود ٹرین کے ذریعے یورپ کا سفر کر رہی ہیں۔

Fahmida is traveling through Europe by train, in spite of the cost

اس جملے میں in spite of the cost ایک subordinate clause  ہے جب کہ  Fahmida is traveling through Europe by train ایک  independent clause     ہے۔ اس جملے میں subordinate  clause    میں  independent clause   میں دی گئی معلومات کے برعکس رائے کا اظہار کیا گیا ہے۔

  • جب جملے کے آغاز میں despite   اور in spite of   استعمال کیا جاتا ہے ، اور اس وجہ سے ایک         subordinate clause   کا حصہ  ہوتےہیں ،  عام طور پر جملے کے دوسرے نصف کے آغاز سے پہلے ایک کوما لگایا جاتا ہے۔   تاہم جب وہ کسی جملے کے بیچ میں استعمال       ہوتے ہیں،   تو اکثر کوما کو چھوڑ دیا جاتا ہے۔   یہ مثال دیکھیں:۔

اپنی بہترین کوششوں کے باوجود وہ ریس نہیں جیت سکی۔

۔In spite of her best efforts, she didn’t win the race

اِس جملے میں  subordinate clause  جملے کے شروع میں آئی ہے جس میں  in spite of  کا استعمال کیا گیا ہے۔  اِس clause  کے بعد کوما کا استعمال کیا گیا ہے۔

اس ہی جملے کو اگراس طرح  لکھا یا بولا جائے کہ   subordinate clause  سے پہلے  independent clause آ ئے تو پھر   independent clause  کے بعد کوما نہیں لگتا ہے۔

۔She didn’t win the race in spite of her best efforts

        یہ ایک اور مثال دیکھیں:۔

اپنی حالت کے لیے ادویات لینے کے باوجود،  وہ اب بھی سو نہیں پا رہا ہے۔

Despite taking medication for his condition, he still isn’t able to fall asleep

اِس جملے میں  subordinate clause  جملے کے شروع میں آئی ہے جس میں  despite  کا استعمال کیا گیا ہے۔  اِس subordinate clause  کے بعد کوما کا استعمال کیا گیا ہے۔

اس ہی جملے کو اگراس طرح  لکھا یا بولا جائے کہ   subordinate clause  سے پہلے  independent clause آ ئے تو پھر   independent clause  کے بعد کوما نہیں لگتا ہے۔

۔He still isn’t able to fall asleep despite taking medication for his condition.

  • despite  اور   in spite of پری پوزیشنز ہیں نہ کہ  coordinating conjunctions ۔  آپ نے ان کے آگے  فریز  “the fact that”    کا اضافہ کرنا ہو گا اگر آپ  ان کے بعد ایک مکملsentence  استعمال کرنا  چاہتے ہیں۔

۔Despite it is hot, he is wearing a sweater

یہ ایک غلط جملہ ہے۔

۔Despite the fact that it is hot, he is wearing a sweater

یہ ایک درست جملہ ہے۔

    یہ  ایک  اورمثال دیکھیں:

۔In spite of the weather was awful, he walked to work

یہ ایک غلط جملہ ہے۔

۔In spite of the fact that weather was awful, he walked to work

یہ ایک درست جملہ ہے۔

اس جملے کو ایک اور طریقے سے بھی لکھا جا سکتا ہے:

۔Despite the weather being awful, he walked to work

یہ بھی  ایک درست جملہ ہے۔

 

خلاصہ - Summary

despite  اور  in spite of  میں کیا فرق ہے؟

آسان جواب:  کوئی نہیں۔سچ یہ ہے کہ کوئی بھی نہیں۔  اس کے باوجود  کہ جو کچھ آپ نے سنا ہو،  despite  اور  in spite of   ایک جملے میں یکساں طور پر کام کرتے ہیں۔  انہیں ایک دوسرے کی جگہ متبادل کے طور پر  استعمال کیا جا سکتا ہے۔ دوسرے لفظوں میں  یہ دو نوں  پریپوزیشنز  ،    despite اور  in spite of  بنیادی طور پر ایک جیسے ہیں۔

زیادہ تر معاملات میں،  دونوں کا مطلب ہے  "notwithstanding "،  "even though ”  یا  "regardless of "

اگر ہم تھوڑا سا ٹیکنیکل ہونا چاہیں تو،   کیمبرج ڈکشنری میں کہا گیا ہے کہ in spite of    کے مقابلے میں  despite تھوڑا زیادہ رسمی ہے۔  بصورت دیگر،  یہ دونوں اصطلاحات ایک جملے میں بالکل ایک جیسے افعال پیش کرتی ہیں اور ان کی  grammatical forms  بھی ایک ہی ہیں۔

ان کی مماثلت کے باوجود،  ان چیزوں کو ذہن میں ضرور  رکھیں جو کہ اس سے پہلے “How to use them in a sentence”      میں بتائی گئی ہیں  تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ آپ کا استعمال شکایت کا کوئی  موقع نہ دے۔

Learn the difference between despite and in spite of

Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors